پہلی جنگ عظیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
پہلی جنگ عظیم
TitlePicture For Wikipedia Article world war 1.jpg
پہلی جنگ عظیم کے مختلف مناظر
تاریخ 28 جولائی 1914ء تا 11 نومبر 1918ء
مقام یورپ، افریقہ اور مشرق وسطی
نتیجہ اتحادیوں کی فتح۔ جرمنی، روسی سلطنت، سلطنت عثمانیہ اور آسٹرو-ہنگیرین سلطنت کا خاتمہ۔ مشرق اور وسطی یورپ میں کئی نئے ملکوں کا قیام
متحارب
Flag of Russia (bordered).svg روس
Flag of France.svg فرانس
Flag of the United Kingdom.svg برطانیہ
Flag of Italy (1861-1946).svg اٹلی
US flag 48 stars.svg امریکہ
Austria-Hungary-flag-1869-1914-naval-1786-1869-merchant.svg آسٹریا-ہنگری
Flag of the German Empire.svg جرمن سلطنت
Ottoman flag.svg سلطنت عثمانیہ
Flag of Bulgaria.svg بلغاریہ
قائدین
نکولس ثانی
الیکسی بروسیلوف
جورجس کلیمنکیو
جوزف جوفری
فرڈیننڈ فوش
رابرٹ نیویل
ہربرٹ ہنری ایسکوئتھ
سر ڈوگلس ہیگ
سر جون جیلیکو
وکٹر ایمانوئیل ثالث
لوگی کاڈورنا
ارمانڈو ڈیاز
ووڈرو ولسن
جون پیرشنگ
فرانز جوزف اول
کونراڈ وون ہوزینڈورف
ولہیم ثانی
ایرچ وون فالکنہین
پال وون ہنڈنبرگ
رینہارڈ شیر
ایرچ لوڈنڈورف
محمد خامس
اسماعیل انور
مصطفی کمال اتاترک
فرڈیننڈ اول
قوت
515817847447hola
نقصانات
فوجی ہلاکتیں:
5،520،000
فوجی زخمی:
12،831،000
فوجی گمشدہ:
4،121،000
فوجی ہلاکتیں:
4،386،000
فوجی زخمی:
8،388،000
فوجی گمشدہ: 3،629،000

آغاز [ترمیم]

دو جنگ عظیم
پہلی جنگ عظیمدوسری جنگ عظیم

پہلی جنگ عظیم کا آغاز 28 جون 1914ء کے اس واقعہ سے ہوا کہ کسی سلاو دہشت پسند نے آسٹریا کے شہزادہ فرڈی ننڈ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ 28 جولائی کو آسٹریا نے سربیا کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔

واقعات [ترمیم]

اگست15 کو آسٹریا کے رفیق جرمنی کی فوجیں ہالینڈ ، بیلجیم کے ممالک کو روندتی ہوئی فرانس کی سرزمین تک پہنچنے کی کوشش کر رہی تھیں۔جرمنوں نے فرانس پر حملہ آور ہونے کے لیے جو منصوبہ تیار کیا تھا۔ اس میں یہ قرار پایا تھا کہ فرانس کے شمالی ساحل کے ساتھ ساتھ ہو کر فرانس کے دارلخلافہ پیرس پر اس طرح حملہ کیا جائے جیسے پھیلے ہوئے بازو کی درانتی وار کرتی ہے۔ فرانسیسی فوج کا اعلی کمان اس منصوبے کو بھانپ نہ سکا اور اس نے اپنی مشرقی سرحد پر سے جرمنوں پر 14 اگست کو حملہ کر دیا۔ چونکہ یہ حملہ تدبیر و منصوبہ کے تحت نہیں ہوا تھا۔ لہذا جرمنوں نے جو پہلے ہی گھات لگائے بیٹھے تھے۔ ایک بھرپور وار کیا اور فرانسیسی واپس ہٹنے پر مجبور ہوگئے۔

Australian infantry.jpg

اس کے بعد جرمنوں نے اپنے حملے کی سکیم کو ، جسے شلفن منصوبہ کہتے ہیں اور جو 1905ء سے تیار پڑا تھا ۔ عملی جامہ پہنانا شروع کر دیا۔ جلد ہی فرانس کے دارالحکومت کو خطرہ لاحق ہوگیا۔ فرانس کی بدقسمتی سے اس وقت اس کی بے نظیر افواج کی قیادت جافرے کے ہاتھوں میں تھی۔ جو مدبر سپہ سالار ثابت نہ ہوا۔ انگریزوں کا جرنیل ہیگ بھی جرمنوں کے جرنیلوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا تھا۔ لہذا ایسا معلوم ہونے لگا کہ پیرس چند دنوں میں ہی ہار جائے گا۔ مگر عین اس وقت ایک ہوشمند فرانسیسی جرنیل گلینی نمودار ہوا۔ جس نے جرمنوں پر وہ کاری وار کیا کہ انھیں پریشانی کے عالم میں پیچھے ہٹتے ہی بنی۔ اس کے بعد جرمنوں کی پیش قدمی رک گئی اور آئندہ چار برسوں تک بھی تھوڑا جرمن بڑھ آتے تو کبھی فرانسیسی ۔ مگر انگریزوں نے کوئی خاص کارنمایاں انجام نہ دیا۔ نہ انھوں نے س وقت تک فاش جیسا جرنیل پیدا کیا تھا جس کے زیر قیادت اتحادیوں کو بالآخر فتح نصیب ہوئی ۔ نہ ان کے سپاہیوں نے وردن جیسی خونریز لڑائی لڑی جس میں فرانس کے 315000 آدمی بڑی بہادری سے لڑتے ہوئے مارے گئے۔ جرمن جرنیلوں میں سب سے زیادہ نام جن اشخاص نے پایا وہ لوڈنڈارف اور ہنڈنبرگ تھے۔ فرانسیسی جرنیلوں میں فاش اور پتیان قابل ذکر ہیں۔ انگرزیوں میں لارڈ ایلن بائی ہے۔

نتائج [ترمیم]

اس جنگ میں ایک طرف جرمنی ، آسٹریا ، خنگری سلطنت ، ترکی اور بلغاریہ ، اور دوسری طرف برطانیہ ، فرانس ، روس ، اٹلی ، رومانیہ ، پرتگال ، جاپان اور امریکاتھے۔ 11 نومبر 1918ء کو جرمنی نے جنگ بند کردی ۔ اور صلح کی درخواست کی ۔28 جون 1919 کو فریقین کے مابین معاہدہ ورسائی ہوا۔ مسلمان دنیا پر اس کا بہت برا اثر پڑا۔چونکہ ترکی جرمنی کا اتحادی رہا اس لیے اسے اس جنگ کی بڑی بھاری قیمت ادا کرنی پڑی۔ انگریزوں نے عربوں کو ترکوں کے خلاف جنگ پر اکسایا اس طرح مسلمانوں میں قومیت کی بنیاد پر جنگ لڑی گئی۔ اور ترکی کے بہت سے عرب مقبوضات ترکی سلطان کے ہاتھ سے چلے گئے۔ بعد میں انگریزوں نے ترکی پر بھی قبضہ کر لیا اور ترقی کی تقسیم کا فیصلہ کیا۔ لیکن کمال اتاترک جیسی عظیم شخصیت نے برطانیہ اور یونان کو ایسا کرنے سے باز رکھا۔ اسی جنگ کے نتیجے میں مسلمانوں کی عظیم خلافت کا خاتمہ ہوگیا۔ جنگ عظیم میں دونوں فریقوں کے تقریباً ایک کروڑ آدمی کام آئے اور دو کروڑ کے لگ بھگ ناکارہ ہوگئے۔


Incomplete-document-purple.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔