مالدووا
| Republica Moldova Moldova Respublikası Республика Молдова جمہوریہ مالڈووا |
|||||
|---|---|---|---|---|---|
|
|||||
| شعار: Limba noastră-i o comoară |
|||||
| ترانہ: Limba Noastră | |||||
| دارالحکومت | کیشیناو |
||||
| عظیم ترین شہر | کیشیناو | ||||
| دفتری زبان(یں) | رومانی (مالدوی) | ||||
| نظامِ حکومت
صدر
وزیرِ اعظم |
جمہوریہ (نیم صدارتی نظام) ولادی میر وورونین وازیل تارلیف |
||||
| آزادی - اعلانِ آزادی تکمیل آزادی |
روس سے 27 اگست 1991ء 25 دسمبر 1991ء |
||||
| رقبہ - کل - پانی (%) |
33851 مربع کلومیٹر (138) 13070 مربع میل 1.4 |
||||
| آبادی - تخمینہ:2007ء - 2004 مردم شماری - کثافتِ آبادی |
3,794,000 (127) 3383332 122 فی مربع کلومیٹر(87) 316 فی مربع میل |
||||
| خام ملکی پیداوار (م۔ق۔خ۔) - مجموعی - فی کس |
تخمینہ: 2007ء 9.999 ارب بین الاقوامی ڈالر (140 واں) 2200 بین الاقوامی ڈالر (139 واں) |
||||
| انسانی ترقیاتی اشاریہ (تخمینہ: 2007ء) |
0.708 (111) – متوسط |
||||
| سکہ رائج الوقت | لیو (MDL) |
||||
| منطقۂ وقت - عمومی ۔ موسمِ گرما (د۔ب۔و) |
مشرقی یورپی وقت (EET) (یو۔ٹی۔سی۔ 2) مستعمل (یو۔ٹی۔سی۔ 3) |
||||
| ملکی اسمِ ساحہ (انٹرنیٹ) |
.md | ||||
| رمزِ بعید تکلم (کالنگ کوڈ) |
+373 |
||||
مالدووا مشرقی یورپ کا ایک ملک ہے۔ جس کا ذکر مسلم تاریخ میں بغدان ایلی یا بغدان ولایتی کے نام سے کیا جاتا ہے۔ بغدان کا نام اسے عثمانی ترکوں نے دیا تھا جنہوں نے عرصہ دراز تک مالدووا پر حکومت کی۔ ترک اسے 1359ء میں جبال کارپات (انگریزی: Caprpathians Mountains) اور دریائے دنیستر (انگریزی: Daniester River) کے مشرقی جانب قائم ایک ریاست کے بانی بغدان کے نام پر بغدان ایلی کہا کرتے ہیں۔
بغدان پر قبضے کی ابتدائی دو ناکام کوششوں کے بعد عثمانیوں نے خانان کریمیا کے ساتھ مل کر لشکر کشی کی اور اسے عثمانی سلطنت میں شامل کر لیا۔
1775ء میں آسٹریلیا نے مالدووا کے شمال مغربی حصے بکووینا پر قبضہ کر لیا اور 1812ء میں روس نے بیسربیا (انگریزی: Bessarabia) کا الحاق کر دیا۔ 1859ء میں افلاق اور مالدووا کو ملا کر رومانیہ تشکیل دیا گیا جسے 1878ء میں ترکوں سے آزادی مل گئی۔
موجودہ مالدووا چاروں طرف سے خشکی میں محصور ہے اور رومانیہ اور یوکرین کے درمیان واقع ہے۔ اس کا دارالحکومت چشیناؤ ہے۔ یہ علاقہ سوویت اتحاد کے قبضے میں رہا ہے اور 1991ء میں سقوط سوویت اتحاد کے بعد ایک آزاد ریاست کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
|
|
|||||||
|
||||||||