ویٹیکن سٹی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش


Status Civitatis Vaticanae
ریاست شہرِ ویٹیکن
ویٹیکن سٹی کا پرچم ویٹیکن سٹی کا قومی نشان
پرچم قومی نشان
شعار: ندارد
ترانہ: Inno e Marcia Pontificale
ویٹیکن سٹی کا محل وقوع
دارالحکومت ویٹیکن سٹی
عظیم ترین شہر ویٹیکن سٹی
دفتری زبان(یں) اطالوی، لاطینی
نظامِ حکومت
پوپ
کمیشن کے صدر
مطلق ملوکیت
بینیڈکٹ (پوپ)
گیوونی لاجولو
آزادی
- تاریخِ آزادی
اطالیہ سے
11 فروری 1929ء
رقبہ
 - کل
 
 - پانی (%)
 
0.44  مربع کلومیٹر (232)
0.17 مربع میل
برائے نام
آبادی
 - تخمینہ:2007ء
 - کثافتِ آبادی
 
800 (221)
1866 فی مربع کلومیٹر(6)
4833 فی مربع میل
خام ملکی پیداوار
     (م۔ق۔خ۔)

 - مجموعی
 - فی کس
تخمینہ: 2007ء

تخمینہ دستیاب نہیں (درجہ متعین نہیں)
تخمینہ دستیاب نہیں (درجہ متعین نہیں)
انسانی ترقیاتی اشاریہ
   (تخمینہ: 2007ء)
تخمینہ دستیاب نہیں
(-) – -
سکہ رائج الوقت یورو (EUR)
منطقۂ وقت
 - عمومی
۔ موسمِ گرما (د۔ب۔و)
مرکزی یورپی وقت (CET اور CEST)
(یو۔ٹی۔سی۔ 1)
مستعمل (یو۔ٹی۔سی۔ 2)
ملکی اسمِ ساحہ
    (انٹرنیٹ)
.va
رمزِ بعید تکلم
  (کالنگ کوڈ)
+418

ویٹیکن سٹی اٹلی کے شہر روم میں واقعہ ایک خودمختار ریاست ہے۔ ریاست تقریبا چاروں طرف سے دیواروں سے گھری ہوئی ہےجسکا کل رقبہ 44 ہیکٹر ہے اور یہ دنیا کی سب سے چھوٹی خودمختار ریاست کہلاتی ہے۔ ریاست کو 1929ء میں قائم کیا گیا اور ریاست کا سربراہ پاپاۓ روم ہوتا ہے، اور یہاں ہی پاپاۓ روم کی رہائش گاہ اپوسٹالک محل ( Apostolic Palace ) اور رومی کریا (پاپائیت) واقع ہیں۔ ویٹیکن سٹی کو بلاشبہ کیتھولک عیسائیوں کا مذہبی دارالخلافہ کہا جا سکتا ہے۔

تاریخ[ترمیم]

رومی کریا (پاپائیت) کی بنیاد پاپ سکسٹس پنجم نے سولہویں صدی عیسوی میں رکھی جسکے ابتدائی مقاصد مذہبی اور سماجی تھے۔ انیسویں صدی عیسوئی میں پیدمونتیز اطالوی حکومت کے پھلاؤ سے اسکے اختیارات کم ہونے لگے۔ 1860ء تک اطالوی حکومت اطالوی جزیرہ نما کا زیادہ تر حصہ جو پاپاۓ روم کی ریاست (Papal States) میں شامل تھا زیر اقتدار لا چکی تھی۔ 1870ء میں روم بھی اطالوی حکومت کے زیر اقتدار تھا جس کے ساتھ ہی پاپاۓ روم کی طاقت کا خاتمہ ہو گیا۔ 1919ء تک اطالوی حکومت پورے جزیرہ نما بشمول سسلی اور ساردینیا پر قائم ہو چکی تھی۔ 1929ء میں پاپاۓ روم اور اطالوی حکومت لیٹرن معاہدہ (Lateran Treaties) پر متفق ہوۓ۔ جسکی رو سے رومی کریا سابقہ پاپائی ریاست (Papal States) سے دست بردار ہو گیا اور اب رومی کریا زیادہ تر پاپاۓ روم اور کیتھولک عیسائي مذہبی خدمات سرانجام دیتا ہے۔

مزید پڑھیں[ترمیم]

پاکستان کے ساتھ تعلقات[ترمیم]

پاکستان کے ویٹیکن سٹی کے ساتھ خاص تعلقات ہیں۔ ویٹیکن سٹی کے لیے پاکستان کا ایک مخصوص سفیر ہے۔ ان کے تبادلۂ خیال میں عموماً سب سے اہم موضوع پاکستان میں عیسائیوں کے ساتھ برتاؤ ہوتا ہے۔

بیرونی ربط[ترمیم]

Incomplete-document-purple.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔