برسلز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش



برسلز
Brussels (انگریزی)
Bruxelles (فرانسیسی)
Brussel (ولندیزی)
عمومی معلومات
ملک سانچہ:Country data بیلجیئم


رقبہ 161.4 مربع ک م
بلندی 13 م از سطحِ سمندر
آبادی 1،830،000 (ام البلد)
منطقۂ وقت عالمی معیاری وقت +1
www.brussels.irisnet.be


برسلز شہر (فرانسیسی: Bruxelles، ولندیزی: Brussel، جرمن: Brüssel) بیلجیئم کا دارالحکومت ہے۔ یورپی اتحاد کے کئی اہم اداروں کے دفاتر بھی یہیں واقع ہیں اس لیے اسے کبھی کبھار "یورپ کا دارالحکومت" بھی کہتے ہیں۔

یورپی اتحاد کے دو اہم ادارے یورپی کمیشن اور یورپی اتحاد کی کونسل کے صدر دفاتر برسلز میں واقع ہیں۔ تیسرا اہم ادارہ یورپی پارلیمان کا ایوان پارلیمان بھی برسلز میں واقع ہیں جہاں کمیٹی کے اجلاس ہوتے ہیں۔

برسلز شمالی اوقیانوسی معاہدے کی تنظیم (نیٹو) اور مغربی یورپی اتحاد (WEU) کے صدر دفاتر کا بھی حامل ہے۔ اس وجہ سے چند ممالک کے بیک وقت تین سفیر برسلز میں موجود رہتے ہیں؛ عمومی دو طرفہ سفیر، یورپی اتحاد سفیر اور نیٹو سفیر۔

"لسانی سرحد" بیلجیئم کو دو علاقوں میں تقسیم کرتی ہے: شمالی ولندیزی خطہ اور جنوبی فرانسیسی خطہ۔ اس طرح برسلز کا دارالحکومتی علاقہ بھی دو لسانی ہے تاہم اکثریت فرانسیسی بولتی ہے۔

برسلز کی سب سے بلند عمارت ساؤتھ ٹاور (150 م) ہے لیکن سب سے مشہور عمارت ایٹمیم (Atomium) ہے جو 1958ء کی عالمی نمائش کی یادگار ہے۔

جڑواں شہر[ترمیم]