تیرانا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش


تیرانا
Tiranë
عمومی معلومات
ملک Flag of Albania.svg البانیا
صوبہ تیرانا
ضلع تیرانا
محل وقوع 41.33 درجے شمال، 19.82 درجے مشرق
بلندی 110 میٹر از سطحِ سمندر
منطقۂ وقت عالمی معیاری وقت + 1
رمزِ ڈاک 6301
رمزِ بعید تکلم 04
http://www.tirana.gov.al/
تیرانا is located in البانیا
تیرانا

البانیا میں تیرانا کا مقام

تیرانا البانیا کے صوبہ تیرانا کے ضلع تیرانا کا شہر ہے۔ یہ نہ صرف ملک کا دارالحکومت ہے بلکہ صوبہ تیرانا کا صدر مقام اور ضلع تیرانا کا صدر مقام بھی ہے۔ اس کی آبادی کا تخمینہ ء کے اعداد و شمار کے مطابق تھی۔ سطحِ سمندر سے اوسط بلندی 110 میٹر ہے۔ رمزِ ڈاک (پوسٹل کوڈ) 6301 ہے۔ رمزِ بعید تکلم (کالنگ کوڈ) 04 ہے۔ شہر کا محلِ وقوع 19.82 درجے مشرق اور 41.33 درجے شمال ہے۔ تیرانا اپنی چار مصنوعی جھیلوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ ان کے نام تیرانا جھیل، کودر۔کامزا جھیل، فرقا جھیل اور طوفینا جھیل ہیں۔

تاریخ[ترمیم]

تیرانا (tirana) بہت قدیم آبادی ہے۔ اس سے 30000 سے لے کر 10000 سال پرانے اوزار ملے ہیں۔ یہ آثار اس کے قریب کوہ داجتی اور مختلف غاروں سے ملے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف قلعوں، عمارتوں اور عبادت گاہوں کے آثار بھی ملے ہیں۔ ایک قلعہ جو 520 قبل مسیح میں تعمیر ہوا تھا، جسے احمد پاشا نے اٹھارویں صدی میں دوبارہ بحال کیا، اچھی حالت میں موجود ہے۔

مسجد ادھم بے، تیرانا

شہر کا سب سے بہترین دور عثمانیہ سلطنت کا ہے جس میں شہر نے بے حد ترقی کی۔ یہ دور 1418ء سے لے کر 1912ء تک رہا۔ ترکوں نے 1431ء میں تیرانا کی تاریخ میں پہلی دفعہ زمین کا اندراج کیا جس کے مطابق اس وقت تیرانا میں ساٹھ مختلف آبادیاں تھیں جن میں 2028 گھروں میں 7300 لوگ رہائش پذیر تھے۔ جبکہ 1583ء میں کی جانے والی مردم شماری کے وقت تیرانا میں 110 مختلف آبادیوں میں 2900 گھر تھے جن میں 20000 سے کچھ زائد لوگ رہتے تھے۔ لیکن موجودہ جدید تیرانا شہر 1614ء میں سلیمان پاشا نے تعمیر و آباد کیا جس میں ایک مسجد کی تعمیر بھی کی۔ اس کے علاوہ اس زمانے میں بہت کم پایا جانے والا ایک جدید تجارتی مرکز اور ترکی حمام تعمیر کروائے۔ یہ جدید شہر تجارتی کاروانوں کے راستے پر تھا اور اس وجہ سے اس نے بہت ترقی کی۔ اس زمانے میں ایک اور مسجد ادھم بے بھی تعمیر ہوئی جو آج بھی موجود ہے۔

متعلقہ مضامین[ترمیم]

نگار خانہ[ترمیم]