برلن

وکیپیڈیا سے

Jump to: navigation, search
برلن
برلن

برلن (Berlin) دنیا کا ایک عظیم شہر اور جرمنی کا دارالحکومت ہے۔ چونتیس لاکھہ (34,00,000) آبادی کے ساتھہ یہ جرمنی کا سب سے بڑا شہر ہے۔ برلن جرمن تاریخ سیاست اور سائنس میں اہم کردار ادا کیا۔


[ترمیم] تاریخ

سنہ 1918 میں جب پہلی جنگِ عظیم ختم ہو چکی تھی، برلن کو وائمر رپبلک قرار دیا گیاـ سنہ 1920 میں برلن کے گرد و نوا میں جو گاؤں تھے انکو برلن کے ساتھ ملا کر ایک بڑا شہر بنایا گیا جس کی آبادی جالیس لاکھ کے قریب تھی ـ

سنہ 1933 کے انتخابات میں نازی پارٹی سے ایڈولف ہٹلر چنے گئے اور برلن کی یہودی آبادی پر بہت برا اثر پڑاـ نازی حکومت سے پہلے، برلن میں یہودیوں کی تعداد 17 لاکھ تھی ـ لیکن سنہ 1938 میں "کرستال ناخت" کے بعد ہزاروں یہودیوں کو قریبی "زاشن ہاؤزن کیمپ" میں قید کر دیا گیاـ سنہ 1943 کے بعد ان کو آؤشوٹز جیسے کیمپوں میں منتقل کیا گیا جہاں ان کا بڑی تعداد میں خون کیا گیاـ ہٹلر کا ارادہ تو تھا کہ برلن کو دوبارا ایک عظیم طرز پر تعمیر کیا جاۓ لیکن دوسری جنگِ عظیم کی وجہ سے صرف المپک سٹیڈیم بن پایاـ

دوسری جنگِ عظیم میں برلن میں بہت تباہی ہوئی، خاصکر ہوائی حملوں میں ـ جنگ کے اختتام پر برلن میں جرمنی کے مشرقی صوبوں سےبہت سارے پناہگزین داخل ہوئےـ برلن کو چار حصوں میں تقسیم کر دیا گیا اور فاتح ممالک نے ایک ایک حصے کی رہنمائی اپنے سر لے لی ـ ریاستہائے متحدہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے زیرِ اقتدار مغربی برلن آیا اور سوویت یونین کے ہاتھ مشرقی برلن ـ

برلن کی ذمہ داری چاروں اتحادی حکومتوں پر تھی مگر سوویت یونین اور مغربی حکومتوں کے بیچ سیاسی تلخیاں بڑھنے لگیں جس کی وجہ سے سوویتی حکومت نے مغربی برلن پر معاشی بلاک نافذ کر دیاـ مغربی حکومتوں نے ہوائی ذرائع سے اپنے حصوں تک کھانے کی اور دیگر ضروری اشیا پہنچائیں ـ


Image:Wiki letter w.svg یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

دیگر زبانیں