میکسیکو شہر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

یہ مضمون ملک میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو شہر کے بارے میں ہے۔ میکسیکو کے دیگر استعمالات کے لیے دیکھیے میکسیکو (ضد ابہام)


میکسیکو شہر
Mexico City
Escudo de la ciudad de México.svg
عمومی معلومات
ملک Flag of Mexico.svg میکسیکو


رقبہ 1485 مربع کلومیٹر (573.36 مربع میل)
بلندی 2240 میٹر (7349 فٹ) از سطحِ سمندر
آبادی 8,836,045
منطقۂ وقت مُتناسق عالمی وقت -6 (دھوپ بچاؤ وقت -5)
موجودہ ناظم جیفری ماجیوا
http://www.df.gob.mx/


میکسیکو شہر (ہسپانوی: Ciudad de México, México D.F، انگریزی: Mexico City) میکسیکو کا دارالحکومت ہے۔ یہ دنیا کے عظیم ترین شہروں میں سے ایک ہے جو میکسیکو کے وسط میں بلند سطح مرتفع پر وادی میکسیکو میں واقع ہے۔ شہر سطح سمندر سے 2240 میٹر (7349 فٹ) کی بلندی پر ہے، جس کے ارد گرد سطح سمندر سے 4 ہزار سے 5500 میٹر بلند تک آتش فشاں پہاڑ ہیں۔

میکسیکو شہر کو 1521ء میں ایزٹیک سلطنت کے دارالحکومت کے کھنڈرات پر ایک بلدیہ کی حیثیت سے بسایا گیا۔ 1928ء میں اس بلدیہ کا خاتمہ کر دیا گیا اور میکسیکو شہر کا نام دیا گیا۔

باضابطہ نام Ciudad de México وفاقی ضلع (Distrito Federal) کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ جو میکسیکو کی وفاقی حکومت کے زیر انتظام علاقہ ہے۔ یہ شہر کا تاریخی علاقہ ہے، البتہ بلدیاتی دور کے میکسیکو سے زیادہ پھیلا ہوا ہے۔ میکسیکو شہر کا شہری علاقہ شمال کی جانب ہے جبکہ وفاقی ضلع کے جنوب کا علاقہ دیہی و پہاڑی ہے۔

میکسیکو شہر کے ام البلد (metropolitan area) میں 17.8 ملین باشندے رہائش پذیر ہیں (بمطابق 2000ء مردم شماری)۔ اس لحاظ سے میکسیکو شہر ٹوکیو، نیو یارک شہر، سیول اور ساؤ پاؤلو کے ساتھ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچ بڑے ام البلاد میں سے ایک ہے۔

شہر مقامی و ہسپانوی ثقافت کا عکاس ہے اور حالیہ چند دہائیوں میں عظیم مالیاتی، اقتصادی، تعلیمی، ثقافتی اور سیاحتی مرکز کی حیثیت سے ابھرا ہے۔

شہر 1968ء میں ایک اولمپک کھیل اور 1970ء اور 1986ء کے فیفا عالمی کپ کی میزبانی بھی کر چکا ہے۔

19 ستمبر 1985ء کو شہر ایک زبردست زلزلے کا نشانہ بنا، جس کی قوت ریکٹر اسکیل پر 8.1 تھی۔ اس کے نتیجے میں 5 ہزار (حکومتی اعداد و شمار) سے 20 ہزار کے درمیان افراد ہلاک ہوئے اور 50 سے 40 ہزار افراد بے گھر ہو گئے۔ ایک لاکھ گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ محض تین منٹوں میں 4 ارب امریکی ڈالرز کا نقصان ہوا۔ اس قیامت خیز زلزلے کے محض 36 گھنٹوں بعد 7.5 کی شدت کا ایک اور زلزلہ آیا۔ لیکن شہر اس عظیم تباہی سے محض ایک سال میں نکل آیا اور 1986ء میں ایک مرتبہ پھر فیفا عالمی کپ کی کامیاب میزبانی کی۔

جڑواں شہر[ترمیم]