کویت شہر
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
| کویت شہر | |
| مدینۃ الکویت Kuwait City |
|
| عمومی معلومات | |
| ملک | |
| رقبہ | ام البلد: 200 مربع کلومیٹر |
| آبادی | شہر: 96 ہزار 100 ام البلد: 23 لاکھ 80 ہزار بمطابق 2005ء |
| منطقۂ وقت | معیاری عالمی وقت +3 |
|
|
|
کویت شہر (عربی: مدينة الكويت، انگریزی: Kuwait City) دولت کویت کا دارالحکومت ہے۔ خلیج فارس کے ساحلوں پر واقع شہر کی حدود میں 32500 (بمطابق 2005ء) رہائش پذیر ہیں جبکہ ام البلد کے علاقے کی کل آبادی تقریبا 24 لاکھ ہے۔ یہاں کویتی پارلیمان (مجلس الامہ)، بیشتر حکومتی دفاتر، کویت کے کئی اداروں اور بینکوں کے صدر دفاتر واقع ہیں جو اسے دولت کویت کا بلا شرکت غیرے سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی مرکز بناتے ہیں۔
کویت شہر کی تجارتی و نقل و حمل کی ضروریات کویت بین الاقوامی ہوائی اڈہ اور منی الشویک اور منی الاحمدی کی بندرگاہیں پوری کرتی ہیں۔