بیروت
بیروت لبنان کا دارالحکومت، عظیم ترین شہر اور اہم بندرگاہ ہے۔ اس کی آبادی 938،940 [1]اور 1،303،129 [2]سے 2،012،000 [3]کے درمیان ہے۔ شہر کی اصل آبادی کا علم اس لئے نہیں کیونکہ 1932ء کے بعد سے لبنان میں کوئی مردم شماری نہیں ہوئی۔
فہرست |
تاریخ [ترمیم]
بیروت علاقے کا سابق تجارتی مرکز ہے اور اسے لبنان کی خانہ جنگی سے قبل یہ شہر "مشرق وسطی کا پیرس" کہلاتا تھا۔ 2006ء میں اسرائیل کی شہر پر بمباری اور 2005ء میں سابق وزیراعظم رفیق حریری کی ہلاکت کے باوجود حالیہ سالوں میں تعمیر نو کے مراحل سے گذر رہا ہے۔
بین الاقوامی اہمیت [ترمیم]
شہر میں کئی بین الاقوامی تنظیموں کے دفاتر ہیں جن میں اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا (ESCWA) کا صدر دفتر بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی انجمن برائے محنت کشاں (ILO) اور اقوام متحدہ کی انجمن برائے تعلیم، سائنس و ثقافت (UNESCO) کے علاقائی دفاتر بھی بیروت میں واقع ہیں جو عرب دنیا کا احاطہ کرتے ہیں۔
جڑواں شہر [ترمیم]
حوالہ جات [ترمیم]
- ^ اقوام متحدہ کی سالانہ اعداد و شمار کی کتاب برائے سال 2003ء، صفحہ نمبر 53
- ^ لبنانی وزارت ماحولیات، باب اول صفحہ 11
- ^ انسائیکلو پیڈیا آف نیشنز
بیرونی روابط [ترمیم]
بیروت کے ہوٹل، نقشہ جات کے ساتھ
1975ء سے 1990ء تک جاری رہنے والی خانہ جنگی اور 2006ء میں اسرائیلی حملے کی تصاویر
یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
| ویکیمیڈیا العام میں بیروت سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |