بنگلہ دیش
| গণ প্রজাতন্ত্রী বাংলাদেশ (گن پرجاتنتری باںلادےش) عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش |
|||||
|---|---|---|---|---|---|
|
|||||
| شعار: ندارد | |||||
| ترانہ: আমার সোনার বাংলা | |||||
| دارالحکومت | ڈھاکہ |
||||
| عظیم ترین شہر | ڈھاکہ | ||||
| دفتری زبان(یں) | بنگالی | ||||
| نظامِ حکومت
صدر
وزیرِ اعظم |
پارلیمانی جمہوریہ عیاض الدین احمد حسینہ واجد |
||||
| آزادی - اعلانِ آزادی تاریخِ آزادی |
پاکستان سے 26 مارچ 1971ء 16 دسمبر 1971ء |
||||
| رقبہ - کل - پانی (%) |
143998 مربع کلومیٹر (94) 55598 مربع میل 7 |
||||
| آبادی - تخمینہ:2007ء - کثافتِ آبادی |
158,665,000 (7) 1045 فی مربع کلومیٹر(11) 2707 فی مربع میل |
||||
| خام ملکی پیداوار (م۔ق۔خ۔) - مجموعی - فی کس |
تخمینہ: 2007ء 209.2 ارب بین الاقوامی ڈالر (48 واں) 1400 بین الاقوامی ڈالر (160 واں) |
||||
| انسانی ترقیاتی اشاریہ (تخمینہ: 2007ء) |
0.547 (140) – متوسط |
||||
| سکہ رائج الوقت | ٹاکا (BDT) |
||||
| منطقۂ وقت - عمومی ۔ موسمِ گرما (د۔ب۔و) |
بنگلہ دیش کا معیاری وقت (یو۔ٹی۔سی۔ 6) غیر مستعمل (یو۔ٹی۔سی۔ 6) |
||||
| ملکی اسمِ ساحہ (انٹرنیٹ) |
.bd | ||||
| رمزِ بعید تکلم (کالنگ کوڈ) |
+880 |
||||
بنگلہ دیش (باضابطہ نام: عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش) جنوبی ایشیا کا ایک ملک ہے۔ میانمار کے ساتھ مختصر سی سرحد کے علاوہ یہ تین اطراف سے بھارت سے ملا ہوا ہے اور جنوب میں اس کی سرحدیں خلیج بنگال سے ملتی ہیں۔ بھارت کی ریاست کو ملاکر بنگالی اسے اپنا کا نسلی وطن کہتے ہیں۔ بنگلہ دیش کا مطلب ہے "بنگال کا ملک"۔
بنگلہ دیش کی موجودہ سرحدیں 1947ء میں تقسیم ہند کے موقع پر وجود میں آئیں جب یہ پاکستان کے مشرقی حصے کے طور پر برطانیہ سے آزاد ہوا۔ پاکستان کے دونوں مشرقی و مغربی حصوں کے درمیان 1600 کلومیٹر (ایک ہزار میل) کا فاصلہ حائل تھا۔ مشترکہ مذہب ہونے کے باوجود پاکستان کے دونوں بازوؤں میں نسلی و لسانی خلیج بڑھتی گئی، جسے مغربی پاکستان کی عاقبت نا اندیش حکومت نے مزید وسیع کر دیا جو بالآخر 1971ء میں ایک خونی جنگ کے بعد شیخ مجیب الرحمٰن کی قیادت میں بنگلہ دیش کا قیام کا سبب بنی۔ اس جنگ میں بنگلہ دیش کو بھارت کی مکمل مدد حاصل رہی۔
بنگلہ دیش اپنے قیام سے مستقل سیاسی افراتفری کا شکار ہے اور اب تک 13 مختلف حکومتیں برسر اقتدار آ چکی ہیں اور کم از کم چار فوجی تاخت ہو چکے ہیں۔
بنگلہ دیش آبادی کے لحاظ سے دنیا کا ساتواں سب سے بڑا ملک ہے اور تقریباً 144،000 مربع کلومیٹر کے ساتھ یہ رقبے کے لحاظ سے دنیا کا 94 واں سب سے بڑا ملک ہے، اس طرح یہ دنیا کا گنجان آباد ترین آبادی کے حامل ممالک میں سے ایک ہے بلکہ اگر چھوٹے موٹے جزائر یا شہری حکومتوں کو فہرست سے نکال دیا جائے تو یہ دنیا کا سب سے زیادہ گنجان آباد ملک بن جاتا ہے جس کے ہر مربع کلومیٹر پر 998.6 (یا ہر مربع میل پر 2،639 افراد) بستے ہیں۔ یہ تیسرا سب سے بڑا مسلم اکثریتی ملک ہے لیکن اس کی آبادی ہندوستان میں مقیم اقلیتی مسلمانوں سے کچھ کم ہے۔ جغرافیائی اعتبار سے یہ دریائے گنگا و برہم پتر کے زرخیز دہانوں (ڈیلٹا) پر واقع ہے۔ مون سون کی سالانہ بارشوں کے باعث یہاں سیلاب اور طوفان معمول ہیں۔ بنگلہ دیش جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) اور BIMSTEC کا بانی رکن اور اسلامی کانفرنس کی تنظیم (او آئی سی) اور ترقی پذیر 8 (ڈی -8) کا رکن ہے۔
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||
| بنگلہ دیش کے بارے میں مزید جاننے کے لئے وکیپیڈیاساتھی منصوبے: | |
| لغت و مخزن وکشنری سے |
|
| انبارِ مشترکہ ذرائع العام سے |
|
| آزاد تعلیمی مواد و مصروفیات ویکیورسٹی سے |
|
| آزاد متن خبریں ویکی اخبار سے |
|
| مجموعۂ اقتباساتِ متنوع ویکی اقتباسات سے |
|
| آزاد دارالکتب ویکی منبع سے |
|
| آزاد نصابی و دستی کتب ویکی کتب سے |
|