متناسق عالمی وقت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ChipScaleClock2 HR.jpg
تراشے (chip) کے درجے یا جسامتی پیمانے پر تیار کی گئی ایک جوہری گھڑی
چند اہم الفاظ

متناسق
متناسق
عالمی
وقت
UTC

ہم آہنگ
coordinated
universal
time
معو

متناسق عالمی وقت ایک انتہائی صریح جوہری معیاری وقت کو کہا جاتا ہے۔ اسے انگریزی میں کوآرڈینیٹیڈ یونیورسل ٹائم (Coordinated Universal Time) کہتے ہیں اور عام طور پر UTC بھی لکھا جاتا ہے جو کہ اسکا اختصاری اظہار ہے۔ اسے 1970ء میں بین الاقوامی اتحاد بعید ابلاغیات (International Telecommunication Union) کے ماہرین کی جانب سے تیار کیا گیا تھا۔ پہلا سوال جو کہ اسکے اختصار کے دیکھ کر ذہن میں آتا ہے وہ اسکی ابجدی ترتیب ہے کیونکہ کوآرڈینیٹڈ یونیورسل ٹائم کی نسبت سے تو اسے CUT ہونا چاہیۓ تھا۔ اس ترتیب کی وجہ اصل میں یہ ہے کہ اس اختصار کے انتخاب پر انگریزوں اور فرانسیسیوں میں ٹھن گئی کہ اختصار انگریزی میں CUT ہوگا اور فرانسیسی چاہتے تھے کہ نہیں فرانسیسی میں ہوگا اور TUC ہوگا جو کہ Temps universel coordonné سے بنتا ہے۔ جب کوئی فیصلہ نہ ہو سکا تو اس درمیانی اختصار UTC کو اختیار کر لیا گیا [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ اختصار کے ابجد UTC ہونے کی وضاحت