تنظیم تعاون اسلامی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(مؤتمر عالم اسلامی سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
تنظیم تعاون اسلامی
  • منظمة التعاون الإسلامي (عربی

    )

  • Organisation de la coopération islamique (فرانسیسی)
Logo of the OIC
     Member states     Observer states     Blocked states     Suspended states
     Member states     Observer states     Blocked states     Suspended states
انتظامی مرکز Flag of سعودی عرب جدہ، سعودی عرب
دفتری زبانیں
قسم Religious
رکنیت 57 member states
قائدین
 -  سیکریٹری جنرل ایاد بن امین مدنی
قیام
 -  منشور دستخط شدہ 25 ستمبر 1969 
آبادی
 -  2011 تخمینہ 1.6 بلین 
ویب سائٹ
www.oic-oci.org

تنظیم تعاون اسلامی OIC (عربی: منظمة التعاون الإسلامي، انگریزی: Organisation of Islamic Cooperation، فرانسیسی: Organisation de la coopération islamique)ایک بین‌الاقوامی تنظیم ہے جس میں مشرق وسطی، شمالی، مغربی اورجنوبی افریقہ، وسط ایشیا، یورپ، جنوب مشرقی ایشیا اور برصغیر اور جنوبی امریکہ کے 57 مسلم اکثریتی ممالک شامل ہیں۔ او آئی سی دنیا بھر کے 1.2 ارب مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے کام کرتی ہے۔

تاریخ[ترمیم]

21 اگست 1969ء کو مسجد اقصی پر یہودی حملے کے ردعمل کےطور پر 25 ستمبر 1969ء کو مراکش کے شہر رباط میں او آئی سی کا قیام عمل میں آیا۔.

نیا نام[ترمیم]

28 جون، 2011 کو آستانہ، قزاقستان میں اڑتیسویں وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران تنظیم نے اپنا پرانا نام تنظیم موتمر اسلامی (عربی: منظمة المؤتمر الإسلامي، انگریزی: Organisation of the Islamic Conference، فرانسیسی: Organisation de la Conférence Islamique) کو تبدیل کرکے نیا نام تنظیم تعاون اسلامی رکھا۔[1] اس وقت تنظیم نے اپنا لوگو بھی تبدیل کرلیا۔

ڈھانچہ و تنظیم[ترمیم]

اسلامی کانفرنس[ترمیم]

او آئی سی میں پالیسی ترتیب دینے میں سب سے رکن ممالک کے سربراہان کا اجلاس ہے جو ہر تین سال بعد منعقد ہوتا ہے

وزرائے خارجہ کا اجلاس[ترمیم]

سال میں ایک مرتبہ فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال اور غور کے لئے وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب کیا جاتا ہے۔

دفتر[ترمیم]

او آئی سی کا مستقل دفتر سعودی عرب کے شہر جدہ میں قائم ہے۔ اس وقت او آئی سی کے سیکرٹری ایاد بن امین مدنی ہیں جن کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ وہ 31 جنوری 2014ء سے اس عہدے پر فائز ہیں۔

قائمہ کمیٹیاں[ترمیم]

  • القدس کمیٹی
  • اطلاعات و ثقافتی معاملات کی قائمہ کمیٹی COMIAC
  • اقتصادی و تجارتی معاملات کی قائمہ کمیٹی COMCEC
  • سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کی قائمہ کمیٹی COMSTECH
  • اسلامی کمیٹی برائے اقتصادی، ثقافتی و سماجی معاملات
  • مستقل تجارتی کمیٹی

ذیلی بازو[ترمیم]

ملحقہ ادارے[ترمیم]

سیکرٹری جنرل[ترمیم]

رکن ممالک[ترمیم]

او آئی سی کے رکن ممالک؛ مکمل ارکان سبز اور مبصرین سرخ رنگ میں ظاہر کئے گئے ہیں
مکمل ارکان
Flag of Afghanistan.svg افغانستان 1969
Flag of Algeria.svg الجزائر 1969
Flag of Chad.svg چاڈ 1969
Flag of Egypt.svg مصر 1969
Flag of Guinea.svg جمہوریہ گنی 1969
Flag of Indonesia.svg انڈونیشیا 1969
Flag of Iran.svg ایران 1969
Flag of Jordan.svg اردن 1969
Flag of Kuwait.svg کویت 1969
Flag of Lebanon.svg لبنان 1969
Flag of Libya.svg لیبیا 1969
Flag of Malaysia.svg ملائشیا 1969
Flag of Mali.svg مالی 1969
Flag of Mauritania.svg ماریطانیہ 1969
Flag of Morocco.svg مراکش 1969
Flag of Niger.svg نائجر 1969
Flag of Pakistan.svg پاکستان 1969
Flag of Palestine.svg فلسطین 1969
Flag of Yemen.svg یمن 1969
Flag of Saudi Arabia.svg سعودی عرب 1969
Flag of Senegal.svg سینی گال 1969
Flag of Sudan.svg سوڈان 1969
Flag of Somalia.svg صومالیہ 1969
Flag of Tunisia.svg تیونس 1969
Flag of Turkey.svg ترکی 1969
Flag of Bahrain.svg بحرین 1970
Flag of Oman.svg اومان 1970
Flag of Qatar.svg قطر 1970
Flag of Syria.svg شام 1970
Flag of the United Arab Emirates.svg متحدہ عرب امارات 1970
Flag of Sierra Leone.svg سیرالیون 1972
Flag of Bangladesh.svg بنگلہ دیش 1974
Flag of Gabon.svg گیبون 1974
Flag of The Gambia.svg گیمبیا 1974
Flag of Guinea-Bissau.svg گنی بساؤ 1974
Flag of Uganda.svg یوگینڈا 1974
Flag of Burkina Faso.svg برکینا فاسو 1975
Flag of Cameroon.svg کیمرون 1975
Flag of the Comoros.svg جزائر قمر 1976
Flag of Iraq.svg عراق 1976
Flag of Maldives.svg مالدیپ 1976
Flag of Djibouti.svg جبوتی 1978
Flag of Benin.svg بینن 1982
Flag of Brunei.svg برونائی دارالسلام 1984
Flag of Nigeria.svg نائجیریا 1986
Flag of Azerbaijan.svg آذربائجان 1991
Flag of Albania.svg البانیہ 1992
Flag of Kyrgyzstan.svg کرغزستان 1992
Flag of Tajikistan.svg تاجکستان 1992
Flag of Turkmenistan.svg ترکمانستان 1992
Flag of Mozambique.svg موزمبیق 1994
Flag of Kazakhstan.svg قازقستان 1995
Flag of Uzbekistan.svg ازبکستان 1995
Flag of Suriname.svg سورینام 1996
Flag of Togo.svg ٹوگو 1997
Flag of Guyana.svg گیانا 1998
Flag of Côte d'Ivoire.svg آئیوری کوسٹ 2001
مبصر ممالک
Flag of Bosnia and Herzegovina.svg بوسنیا و ہرزیگووینا 1994
Flag of the Central African Republic.svg وسطی افریقی جمہوریہ 1997
Flag of the Turkish Republic of Northern Cyprus.svgترک قبرص 1979
Flag of Thailand.svg تھائی لینڈ 1998
Flag of Russia.svg روس 2005
مبصر مسلم تنظیمیں
مورو قومی محاذ آزادی (مورو اسلامک لبریشن فرنٹ) 1977
مبصر بین الاقوامی تنظیمیں
عرب لیگ 1975
اقوام متحدہ 1976
غیر وابستہ ممالک کی تحریک (نام) 1977
تنظیم افریقی اتحاد 1977
اقتصادی تعاون کی تنظیم (ای سی او) 1995

ماضی میں سربراہان کے اجلاس[ترمیم]

نمبر شمار تاریخ ملک مقام
پہلا 1969، 22 ستمبر تا 25 ستمبر مراکش رباط
دوسرا 1974، 22 تا 24 فروری پاکستان لاہور
تیسرا 1981، 25 جنوری تا 29 جنوری سعودی عرب مکہ و طائف
چوتھا 1984، 16 جنوری تا 19 جنوری مراکش کاسابلانکا
پانچواں 1987، 26 جنوری تا 29 جنوری کویت کویت شہر
چھٹا 1991، 9 دسمبر تا 11 دسمبر سینی گال ڈاکار
ساتواں 1994، 13 دسمبر تا 15 دسمبر مراکش کاسابلانکا
پہلا غیر معمولی 1997، 23 مارچ پاکستان اسلام آباد
آٹھواں 1997، 9دسمبر تا 11 دسمبر ایران تہران
نواں 2000، 12 نومبر تا 13 نومبر قطر دوحہ
دوسرا غیر معمولی 2003، 5 مارچ قطر دوحہ
دسواں 2003، 16 اکتوبر تا 17 اکتوبر ملائشیا پتراجایا
تیسرا غیر معمولی 2005، 7 دسمبر تا 8 دسمبر سعودی عرب مکہ مکرمہ

حوالہ جات[ترمیم]