دارالحکومت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

دارالحکومت (انگریزی: capital city) ایسا شہر یا علاقہ جہاں سے کسی ملک کا نظام چلایا جاتا ہے یا جہاں قومی و سرکاری ادارے اور دفاتر موجود ہوں دارالحکومت کہلاتا ہے.

نام[ترمیم]

دارالحکومت لفظ کا مطلب ہوتا ہے "حکومتی دروازہ"، "حکومتی جگہ" "شہر اقتدار" یا "سربراہ شہر". موجودہ وقت میں تو دارالحکومت کا لفظ استعمال ہوتا ہے جبکہ جب خلافت ہوتی تهی تو اس وقت دارالخلافہ یا دارالخلافت کہا جاتا تها.

اقسام[ترمیم]

خاص طور پر دارالحکومت سے مراد ملکی یا قومی دارالحکومت مراد لیا جاتا ہے۔ لیکن عام طور پر اس کے علاوہ بھی دارالحکومتیں ہوسکتی ہیں جیسے ضلعی دارالحکومت ،تحصیلی دارالحکومت اور دیگر اقسام بھی ہوسکتے ہیں۔

مختلف ممالک اور ان کے دارالحکومتیں[ترمیم]

  • پاکستان:اسلام آباد
  • بهارت: نئی دہلی
  • چین:بجنگ
  • افغانستان: کابل
  • ترکی: انقرہ
  • امریکہ:واشنگٹن
  • ایران:تہران
  • سعودی عرب: ریاض
  • متحدہ عرب امارات: ابوظہبی
  • کینیڈا: اوٹاوا
  • نیپال: کٹهمنڈو
  • مصر: قاہرہ
  • سوڈان:خرطوم
  • اسپین: میڈرڈ
  • برطانیہ: لندن

تفصیل[ترمیم]

سیاسی اعتبار سے دارالحکومت، حکومت سے متعلقہ مخصوص شہر یا قصبہ ہوتا ہے، دوسرے لفظوں میں دارالحکومت وہ شہر ہوتا ہے جہاں حکومتی دفاتر، مجلس گاہیں وغیرہ ہوتی ہیں۔ تاریخی اعتبار سے دیکھا جاۓ تو وہ شہر جو کسی علاقہ میں معاشی مرکز کی اہمیت رکھتے تھے وہی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ اہمیت اختیار کرتے گئے اور وہی دارالحکومت قرار پائے مثلاً لندن یا ماسکو۔ دارالحکومت قدرتی طور پر ایسے لوگوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں جو سیاسی شعور رکھتے ہیں یا انتظامی قابلیت رکھتے ہیں مثلاً وکیل، صحافی، سماجی محققین وغیرہ۔ دارالحکومت کسی ملک کے معاشی، ثقافتی و سماجی مرکز کے طرح ہوتا ہے۔ لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ حکومتوں کو دارالحکومت جیسے بڑے شہر کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتظامات بھی کرنے پڑتے ہیں، اور دارالحکومت تبدیل بھی کرنے پڑتے ہیں۔ جسکی مثال برازیل کی ہے جہاں ریو ڈی جینیرو میں زیادہ بھیڑ بھاڑ ہونے کی وجہ سے براسیلیا کو دارالحکومت بنایا گیا۔ ایسے ہی اعلانات جنوبی کوریا کی حکومت بھی کر چکی ہے جو سیول کو زیادہ رش والی جگہ قرار دے کر یونگی گونگجو کو دارالحکومت بنانا چاہتی ہے۔


ایسی بھی مثالیں موجود ہیں جہاں کسی ملک کے ایک سے زیادہ دارالحکومت ہیں یا کوئی مخصوص دارالحکومت نہیں ہے۔ جسکی مثالیں درج ذیل ہیں۔

مزید پڑھیں[ترمیم]