آزادانہ تجارت کا خطہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

آزادانہ تجارت کا خطہ یا فری ٹریڈ زون (FREE TRADE ZONE) ایک بندرگاہ یا اس سے منسلک ایک مخصوص کیا گیا علاقہ جہاں غیر ممنوعہ اشیا درآمدی محصولات کے بغیر لائی جا سکتی ھیں۔ ایسے علاقے کسی ملک کی حکومت کی طرف سے اس مقصد کے لیے مخصوص کر دیے جاتے ھیں۔ کوئی بھی درآمدی محصول دیئے بغیر ان تجارتی اشیا کو اس خطے میں ذخیرہ کیا جاسکتا ہے، گاہکوں کو دکھایا جاسکتا ہے اور مصنوعات بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور برآمدی محصولات ادا کئے بغیر دوبارہ برآمد کیا جا سکتا ہے۔ ان اشیا پر محصولات صرف اس وقت لگائے جاتے ہیں جب یہ اشیا کسٹمز اتھارٹی کے تحت آنے والے کسی دوسرے علاقے سے گزرتی ہیں۔