قانون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
  • یہ مضمون معاشری عدل و انصاف سے متعلق قانون کے بارے میں ہے، قانون کے مزید استعمالات کیلیۓ دیکھیۓ قانون (ضدابہام)
قانون و انصاف سے متعلق اداروں کے ساتھ اکثر منسلک کی جانے والی ایک تشبیہ جو ترازو کو جبر و انصاف کے مابین پیمانے کے طور پر پیش کرتی ہے۔

قانون دراصل اجتماعی اصولوں پر مشتمل ایک ایسا نظام ہوتا ہے کہ جسکو کسی ادارے (عموماً حکومت) کی جانب سے کسی معاشرے کو منظم کرنے اور اسکو تضبیط (control) کرنے کیلیۓ نافذ کیا جاتا ہے اور اس ہی پر اس معاشرے کے اجتماعی رویوں کا دارومدار ہوتا ہے۔

اگر الفاظ کو وسعت دی جاۓ تو یوں کہا جاۓ گا کہ قانون ؛ رسمی (official) اصول اور نظمیت (regulation) کا ایک ایسا نظام ہے جو قانون اساسی (constitutions)، تشریع یعنی وضع قانون (legislation)، عدالتی راۓ (judicial opinons) اور اسبق (precedent) جیسے شعبہ جاتِ عدل و انصاف اور حکومتی تضبیط پر محیط ہوتا ہے اور اسے معاشرے پر لاگو کرنے یا نافذ کرنے کیلیۓ (جب اور جتنی ضرورت پڑے) ریاستی طاقت کو استعمال میں لایا جاسکتا (یا لایا جاتا) ہے۔

قانون چونکہ مکمل معاشرے پر لاگو کیا جاتا ہے اس لیۓ یہ اس معاشرے میں بسنے والے ہر ہر فرد کی زندگی پر اثرانداز ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر ایک قانون عہد (contract law) ، جو ہر خریدی جانے والی چیز کی نظمیت کرتا ہے خواہ وہ ایک بعید نما ہو یا ایک مالیاتی پرزے (financial instrument) سے متعلق کسی ماخوذہ بازار (derivatives market) سے خریدا گیا کوئی مبادلیہ (swaption) ہو۔

اسی طرح قانون جائداد (property law) ، جو غیرمنقولہ جائداد (real property) جیسے گھر ، عمارت اور املاک (estate) وغیرہ کو خریدنے ، بیچنے اور کرایے پر دینے سے متعلق لوازمات اور فرائض کا تعین کرتا ہے۔