کیپ ٹاؤن

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش


کیپ ٹاؤن
Cape Town (انگریزی)
Kaapstad (افریقان)
City Hall, Cape Town.jpg
عمومی معلومات
ملک جنوبی افریقہ کا پرچم جنوبی افریقہ
صوبہ مغربی کیپ
رقبہ 2499 مربع ک م
بلندی زیادہ سے زیادہ 1،590.4 م
کم از کم 0 م از سطحِ سمندر
آبادی 3،497،097
منطقۂ وقت معیاری عالمی وقت +2
رمزِ ڈاک 7700 تا 8099
رمزِ بعید تکلم +27 (0)21
موجودہ ناظم ڈین پلاٹو
www.capetown.gov.za


کیپ ٹاؤن (افریقان: Kaapstad، انگریزی: Cape Town) جنوبی افریقہ کا تیسرا سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ مغربی کیپ صوبے کا دارالحکومت ہے اور جنوبی افریقہ کا قانون ساز دارالحکومت (legislative capital) بھی ہے، جہاں قومی پارلیمان اور کئی اہم سرکاری دفاتر واقع ہیں۔ کیپ ٹاؤن اپنی مشہور بندرگاہ کے ساتھ ساتھ قرب و جوار کی جغرافیائی خصوصیات کے باعث معروف حیثیت رکھتا ہے، جن میں راس امید اور ٹیبل ماؤنٹین زیادہ اہم ہیں اپنے جغرافیہ کے اعتبار سے اسے کبھی کبھار دنیا کا سب سے خوبصورت شہر بھی کہا جاتا ہے۔ کیپ ٹاؤن جنوبی افریقہ میں سیاحت کا سب سے اہم مقام ہے۔

کیپ ٹاؤن کو مشرقی افریقہ، ہندوستان اور ایشیا کے لیے جانے والے ولندیزی بحری جہازوں کے لیے فراہمئ رسد کے اڈے کے طور پر بنایا گیا تھا۔ 6 اپریل 1652ء کو یہاں نیم صحرائی افریقہ کی پہلی مستقل یورپی نو آبادی بنائی گئی۔ یہ جوہانسبرگ اور ڈربن کے ابھرنے تک جنوبی افریقہ کا سب سے بڑا شہر تھا۔

2001ء کی مردم شماری کے مطابق شہر کی آبادی 29 لاکھ ہے اور شہر کا زمینی رقبہ 2499 مربع کلومیٹر (965 مربع میل) پر پھیلا ہوا ہے، جو جنوبی افریقہ کے کسی بھی شہر سے زیادہ ہے۔ اتنے بڑے رقبے کی وجہ سے یہاں فی مربع کلومیٹر آبادی صرف 1158 افراد فی مربع کلومیٹر ہے۔

[ترمیم] جڑواں شہر

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں