کیگالی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش


کیگالی
Kigali
CentralKigali.jpg
عمومی معلومات
ملک Flag of Rwanda.svg روانڈا
محل وقوع 1.9439 درجے جنوب، 30.0594 درجے مشرق
رقبہ 730مربع کلو میٹر
بلندی 1,567 میٹر از سطحِ سمندر
آبادی 965,398 بمطابق 2009ء
موجودہ ناظم Aisa Kirabo Kacyira
http://www.kigalicity.gov.rw/
کیگالی is located in روانڈا
کیگالی

روانڈا میں کیگالی کا مقام


کیگالی روانڈا کا دار الحکومت ہے ۔یہ ملک کا سب سے بڑا شہر ہے جس کی آبادی (2009ء میں ) 965,398 ہے ۔


تاریخ[ترمیم]

کیگالی جرمن مشرقی افریقہ کا 1899ء سے 1916ء تک حصہ ، 1923ء سے 1946ء تک Belgian اور لیگ آف نیشنز کے زیر اثر رہا ۔ 1946ء سے 1962ء تک اقوام متحدہ کے زیر انتظام رہا جس کے بعد اسے دو آزاد ریاستوں رونڈا اور برونڈی میں تقسیم کردیا گیا اور کیگالی کو روانڈا کا دار الحکومت بنادیا گیا۔

اپریل1994ء میں روانڈا کے صدر اور برونڈی کے صدر کو ایک پراسرار حادثے میں کیگالی کے قریب ہلاک کردیا گیا جس کے بعد روانڈا کے دو نسلی گروپوں Huntu اور Tusi کے مابین پرتشدد ہنگامے شروع ہوگئے جن میں کئی لوگ مارے گئے جس کے بعد اقوام متحدہ نے خطے میں اپنی امن فوج بھیجی ۔


معیشت[ترمیم]

معیشت کی بنیاد یہاں پید اہونے الی کافی، مویشی اور کَچی قَلعی (دھات کی ایک قسم) کی تجارت ہے ۔اس کے علاوہ کیگالی اور اس کے گرد و نواح میں‌ٹیکسٹائل، کیمیکل اور ٹن تیار کرنے کی صنعتیں ہیں۔ ان کی ایک بڑی کیگالی کو جنوب میں برونڈی اور شمال میں یوگنڈا سے ملاقاتی ہے ۔ اس کے علاوہ فنی تعلیم کا کالج اور انٹرنشنل ایئر پورٹ‌بھی اس شہر میں واقع ہے ۔


موسم[ترمیم]

یہ ملک کے مرکز میں‌بلند مقام پر ہے جو خط استوا کے جنوب میں واقع ہے اور سطح سمند سے 1,567میٹر کی بلندی پر ہے ۔ یہاں کا موسم تمام سال معتدل رہتا ہے ۔

جڑواں شہر[ترمیم]


متعلقہ مضامین[ترمیم]