کنشاسا

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش




کنشاسا
Kinshasa
Kinshasa Congo.jpg
عمومی معلومات
ملک عوامی جمہوریہ کانگو کا پرچم عوامی جمہوریہ کانگو
صوبہ کنشاسا
رقبہ صوبائی ضلع: 9965 مربع ک م
بلندی 240 م (787 فٹ) از سطحِ سمندر
آبادی شہری ضلع: 10،076،099
www.kinshasa.cd



کنشاسا (انگریزی: Kinshasa) عوامی جمہوریہ کانگو (سابقہ زائر) کا دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔ اس شہر کے پہلے فرانسیسی لیوپلدویے (Léopoldville) جبکہ ولندیزی لیوپلدستاد (Leopoldstad) کہتے تھے۔ شہر دریائے کانگو کے کنارے واقع ہے۔

ماہی گیروں کی بستی سے ترقی پانے والا یہ شہر اب ایک کروڑ 76 ہزار کی آبادی کا حامل ہے (بمطابق 2009ءجمہوریہ کانگو کا دارالحکومت برازاویے (آبادی 15 لاکھ بمطابق 2007ء) شہر کے سامنے دریائے کانگو کے عین پار واقع ہے۔ اگر دونوں شہروں کو ملایا جائے تو کنشاسا-برازاویے کی کل آبادی ایک کروڑ 20 لاکھ سے بھی زائد بنتی ہے۔ کیونکہ کنشاسا کی انتظامی سرحدیں بہت بڑی ہیں اس لیے شہر کی 60 فیصد سے زائد زمین دیہی علاقوں پر مشتمل ہے۔

یہ نیم صحرائی افریقہ میں جوہانسبرگ کے ساتھ دوسرا سب سے بڑا اور لاگوس اور قاہرہ کے بعد بر اعظم افریقہ کا تیسرا سب سے بڑا شہر ہے۔ اسے پیرس کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا فرانسیسی بولنے والا شہر بھی کہا جاتا ہے اور اگر موجودہ رحجانات جاری رہے تو 2020ء کے بعد یہ پیرس کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔

[ترمیم] جڑواں شہر

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں