عیدی امین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
Idi Amin
عیدی امین

پیدائش: 1923ء

انتقال:16 اگست 2003ء


یوگنڈا کے سابق رہنما ۔ برطانوی فوج میں رہے جہاں انہیں ایک بہتر فوجی کی حیثیت سے سراہا گیا۔ وہ 1971میں ایک بغاوت کے ذریعے ملک کے اقتدار پر قابض ہوئے ۔اقتدار پر قبضے کے بعد انہوں نے برطانوی سامراج کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں یوگنڈا کے عوام نے رفتہ رفتہ قبول کرلیا۔ جلد ہی انہوں نے خود کو تاعمر صدر قرار دے دیا۔ان کی حکومت نے ایشیائی نژاد لاکھوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کردیا۔ برطانیہ میں بسنے والے بیشتر گجراتی انہیں کے دور میں بےگھر ہوئے۔حقوق انسانی کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ان کے آٹھ سالہ دورِ اقتدار میں ایک لاکھ سے پانچ لاکھ لوگ مارے گئے۔ تنزانیہ کی فوج نے اپریل انیس سو اناسی میں انہیں اقتدار سے سبکدوش کردیا جس کے بعد وہ لیبیا چلے گئے۔ اسی جلاوطنی کی حالت میں جدہ میں ان کا انتقال ہوا۔ جدہ میں ہی دفن کیے گئے۔ امین نے دو شادیاں کیں جن سے بائیس اولادیں ہوئیں۔