مکے بازی

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
  • مکا بازی
  • باکسنگ
مکے بازوں کا پروفیشنل مکے بازی میں ایک انداز
دنیائے مکا بازی کا عظیم کھلاڑی محمد علی

اپنی نوعیت کے لحاظ سے وحشیانہ مگر دلچسپ کھیل ہے۔ قدیم اولمپک کھیلوں میں اسے کافی مقبولیت حاصل رہی ہے۔ اس کھیل کی اہمیت اور شہرت کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کھیل کے اصول و ضوابط 1743ء ہی میں انگلستان میں عالی سطح پر بنانے پڑے۔ مکے بازی آجکل انڈور کھیلوں (Indoor Games) میں شمار کیا جاتا ہے۔یہ کھیل رنگ کے اندر کھیلا جاتا ہے۔ جو کہ 12 تا 20 مربع فٹ تک ہو سکتا ہے۔ اس کھیل میں حصہ لینے والے مکے باز اپنے ہاتھوں پر خاص دستانے چڑھا کر ایک دوسرے پر اصولوں کے مطابق حملہ کرتے ہیں جبکہ مخالف فریق کے جسم پر مختلف حصوں پر لگنے سے مختلف پوائنس ملتے ہیں۔ مخالف کے منہ پر مکا لگنے کی صورت میں مکے باز کو ایک پوائنت ملتا ہے۔


[ترمیم] انداز

موجودہ دور میں مکے بازی کے دو انداز ہیں


[ترمیم] پروفیشنل مکے بازی

اس قسم کی مکے بازی میں کھلاڑی منہ پر حفاظتی ماسک نہیں پہن سکتے۔


[ترمیم] نان پروفیشنل مکے بازی

اس قسم کے کھیل کے دوران کھلاڑی اپنے منہ پر حفاظتی ماسک چڑھانے کے مجاز ہوتے ہیں۔