پولو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پولو
پولو میچ میں دو کھلاڑی گیند کے پیچھے بھاگتے ہوئے.
مجلس انتظامیہفیڈریشن برائے بین الاقوامی پولو
دیگر اسماءThe Sport of Kings [1][2]
ہخامنشی سلطنت، چھٹی صدی ق م [3]
خصائص
رابطہہاں
ٹیم کے کھلاڑیچار کھلاڑی ہر جانب
مخلوطہاں
زمرہ بندیEquestrian, ball game, team sport, outdoor
لوازماتگیند، چھڑی، گھوڑا
جائے وقوعہپولو میدان (گھاس)
اولمپکسنہیں (از 1936ء)
کھیل کا بانی ملکاصفہان، ایران

پولو (انگریزی: Polo) ایک ٹیم کھیل ہے جسے گھوڑوں پر بیٹھ کر کھیلا جاتا ہے، اس کا مقصد حریف ٹیم کے خلاف گول کرنا ہوتا ہے۔ اس میں کھلاڑی ایک پلاسٹک یا لکڑی کی گیند کو بڑے ہاکی جیسے ڈنڈوں سے مار کر سامنے والی ٹیم کے گول میں ڈالنے کی كوشش کرتے ہیں۔ روایتی طریقہ میں یہ کھیل بڑی رفتار سے ایک بڑے کھلے میدان میں کھیلا جاتا ہے، ہر ٹیم میں چار کھلاڑی ہوتے ہیں۔

اٹھارویں صدی کے برطانوی ہند میں انگریزوں نے بنگال میں اس کھیل کو متعارف کرایا اور 1875ء میں اس کھیل کے قوانین بھی وضع کیے، بعد ازاں یہ کھیل پوری دنیا میں پھیل گیا۔ نیز مغرب میں اس کھیل کو متعارف کرانے کا سہرا ان برطانوی فوجیوں کو جاتا ہے جو ہندوستان میں رہائش پزیر تھے۔ 1877ء میں پہلی بار جب یہ کھیل عالمی سطح پر کھیلا گیا، تو اس وقت ارجنٹائن پولو میں رہنما ملک سمجھا گیا۔[4]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

Free Style Polo - پولو