میدرد

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
میدرد شہر کا طائرانہ منظر

میدرد، جسے اردو میں انگریزی کے زیر اثر میڈرڈ بھی کہا جاتا ہے، ہسپانیہ کا سب سے بڑا شہر اور دارالحکومت ہے۔ اردو کی تاریخ کی کتابوں میں اس کا ذکر "مجریط" کے نام سے ملتا ہے جو دراصل اس شہر کا عربی نام ہے۔ یہ یورپی اتحاد کے سب سے بڑے شہروں میں سے ایک ہے۔

ہسپانیہ کے وسط میں واقع یہ شہر دارالحکومت اور شاہ ہسپانیہ کی رہائش گاہ ہونےکے علاوہ ہسپانیہ کی سیاست کا مرکز بھی ہے۔ شہر کی آبادی دسمبر 2005ء کے مطابق تقریباً 32 لاکھ ہے۔ شہر 698 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے اور کل شہری علاقے کی آبادی 58 لاکھ سے زائد ہے۔

[ترمیم] تاریخ

مسلمانوں کی آمد سے قبل میدرد کی حیثیت ایک چھوٹے سے قصبے کی تھی۔ 9 ویں صدی میں مسلمانوں نے یہاں ایک قلعہ تعمیر کیا۔ قریبی دریا کو مسلمانوں نے مجریط یعنی 'پانی کا ذریعہ' کا نام دیا جو بعد میں بدل کر شہر کے موجودہ نام میدرد میں تبدیل ہو گیا۔

طلیطلہ کو فتح کرنے کے ارادے سے نکلنے والے عیسائی بادشاہ الفانسو ششم نے 1085ء میں اس قلعے کو فتح کر کے مسلمانوں کو اس شہر سے محروم کر دیا۔

[ترمیم] جڑواں شہر


Wiki letter w.svg یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں اضافہ کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
آلات
دیگر زبانیں