زینب بنت محمد

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
مقالہ بہ سلسلۂ مضامین

اولادِمحمد

حضرت محمد کے بیٹے

قاسم _ عبداللہ _ ابراھیم

حضرت محمد کی بیٹیاں

فاطمہ _ زینب _ ام کلثوم
رقیہ

حضرت فاطمہ کی اولاد
بیٹے

حسن _ حسین

بیٹیاں

زینب _ ام کلثوم


حضرت زینب رضی اللہ عنہا حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سب صاحبزادیوں میں بڑی تھیں جو بعثت سے دس سال قبل پیدا ہوئیں۔ کم سنی میں ہی یعنی نبوت سے قبل ان کی شادی خالہ زاد بھائی ابو العاص کے ساتھ ہوئی جو حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی حقیقی بہن کے بیٹے تھے۔

آنحضرت کے نبوت کے منصب پر فائز ہونے کے بعد حضرت زینب رضی اللہ عنہا بھی اسلام لے آئیں۔ ہجرت کا سفر حضرت زینب نے اپنے شوہر کے بغیر کیا کیونکہ وہ اس وقت اسلام نہیں لائے تھے۔ اس لیے مکہ میں ہی رہے۔ ابو العاص مشرکین کے ساتھ غزوۂ بدر میں شریک تھے اور دوسرے قیدیوں کے ساتھ یہ بھی گرفتار کیے گئے جنہیں بعد میں رہا کر دیا گیا۔ جس کے بعد حضرت زینب بنت رسول اللہ کے شوہر مکہ روانہ ہو گئے وہاں جس کا کچھ حساب لینا دینا تھا اسے بے باق کیا جب کوئی مطالبہ باقی نہ رہا تو اہل قریش کے سامنے علانیہ مسلمان ہو گئے اور مدینہ منورہ ہجرت کی۔ اور باقی زندگی حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے اپنے شوہر کے اسلام لانے کے بعد ان کے ساتھ مدینہ میں ہی گذاری جو ایک یا سوا سوال ہی تھی۔ 8 ہجری میں حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا۔


Wiki letter w.svg یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں اضافہ کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں