تبوک، سعودی عرب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

تبوک سعودی عرب کے صوبہ تبوک کا صدر مقام ہے جو سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ 2004ء کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 441,351 ہے۔


تاریخ[ترمیم]

حضرت محمدصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دور میں رجب بمطابق 630ء میں تبوک کے مقام پر ایک غزوہ تبوک بھی وقوع پذیر ہوا جس میں مسلمانوں کی فوج بغیر لڑائی کَئے واپس چلی گئی۔


500سال قبل مسیح تبوک (جو اس وقت تبو کے نام سے مشہور تھا) العلا شہر کے ساتھ ملا ہوا تھا۔ تبوک میں تاریخی مسجد، فورٹریس اور ریلوے سٹیشن زیادہ مشہور جگہیں ہیں۔


جغرافیہ اور موسم[ترمیم]

تبوک سمیت پورے خطے میں گرمیوں میں گرمی جبکہ سردیوں میں موسم خشگوار رہتا ہے۔ گرمیوں میں درجہ حرارت 27 سے 46 درجے سنٹی گریڈ تک جبکہ سردیوں میں 4 سے 18 درجے سنٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔ نومبر سے مارچ تک بارشوں کا موسم ہوتا ہے۔


مزید دیکھئے[ترمیم]


نگار خانہ[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]