صفیہ بنت حی بن اخطب
وکیپیڈیا سے
| بسلسلۂ مضامینِ اسلام ازواج مطہرات |
|---|
|
صفیہ بنت حی بن اخطب |
حضرت صفیہ بنت حی بن اخطب رضی اللہ عنہا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ازواج میں سے ایک تھیں۔ ان کا اصل نام زینب تھا۔ غزوۂ خیبر کے قیدیوں میں سے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے حصے میں آئی تھیں۔ آپ قبیلہ بنو نضیر کے سردار حی بن اخطب کی بیٹی تھیں۔ ان کی ماں بھی رئیس قریظہ کی بیٹی تھیں۔
ان کی پہلی شادی مشکم القرظی سے ہوئی۔ اس سے طلاق کے بعد کنانہ بن ابی الحقیق کے نکاح میں آئیں جو جنگ خیبر میں قتل ہوا۔ حضرت صفیہ جنگ میں گرفتار ہو کر آئیں۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے آزاد کر کے نکاح کیا۔ 50ھ میں انتقال کیا۔