8 جون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
6 جون 7 جون 8 جون 9 جون 10 جون

واقعات[ترمیم]

  • 68ء - رومن سینٹ نے گالبا کے رومن شہنشاہ ہونے کا اعلان کیا ۔
  • 632ء رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 63 سال کی عمر میں مدینۃ المنورہ میں وفات پاگئے۔ اِسی روز حضرت ابوبکر الصدیق رضی اللہ عنہ کو خلیفۃ الرسول منتخب کرلیا گیا۔
  • 1042ء - ایڈورڈ معترف انگلینڈ کا بادشاہ بن گیا۔ وہ انگلینڈ پر حکومت کرنے والے اینگلو سیکسن خاندان کا آخری بادشاہ تھا۔
  • 1191ء - رچرڈ شیر دل صلیبی جنگ کی خاطر عکہ پہنچ گیا۔
  • 1962ء - پاکستان میں مارشل لا کی جگہ ملک کا دوسرا آئین نافذ کر دیا گیا۔ یہ آئین فوج کی نگرانی میں تیار ہوا تھا اور صدارتی طرز کا تھا۔
  • 1920ء مولانا محمود الحسن طویل عرصے کی جلاء وطنی اور اسیری کے بعد مالٹا سے ہندوستان واپس لوٹے [1]
  • 1965ء امریکی فوجوں کو ویتنام میں لڑائی کا حکم دیا گیا [1]
  • 1941ء جنگ عظیم دوم:اتحادی فوجوں نے شام اور لبنان پر حملہ کیا [1]
  • 1946ء آل انڈیا مسلم لیگ نے کیبنٹ مشن پلان منظور کرلیا [1]
  • 1962ء فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے نئے دستور کے تحت صدر کا عہدہ سنبھالا اس طرح چارسالہ مارشل لاء اختتام پذیر ہوا [1]
  • 2008ء چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کو معزول کیے جانے پر ملک بھر کے وکلا نے لانگ مارچ کا آغاز کیا [1]

ولادت[ترمیم]

وفات[ترمیم]

تعطیلات و تہوار[ترمیم]

1992 پہلی با ر سمندر کا عالمی دن منایاگیا [1]


حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ 1.0 1.1 1.2 1.3 1.4 1.5 1.6 "آج کا دن تاریخ میں"، اردو ڈاٹ کو، http://www.urdu.co/Encyclopedia/today-in-history/3617/