صحیح مسلم

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

بسلسلہ مقالہ جات
حدیث

Mosque02.svg
مشہور و معروف

سنّی صحاح ستہ

  1. صحیح بخاری
  2. صحیح مسلم
  3. سنن نسائی
  4. سنن ابی داؤد
  5. صحیح ترمذی
  6. سنن ابن ماجہ

شیعہ اثنا عشری کتب اربعہ

  1. اصول کافی از کلینی
  2. من لا یحضرہ الفقیہ از شیخ صادق
  3. تہذیب الاحکام از شیخ طوسی
  4. الاستبصار از شیخ طوسی

اباضی مجموعات

  1. الجمع الصحیح از الربیع ابن حبیب
  2. ترتیب المسند از الورجلانی
سنّی مجموعات
شیعہ اثنا عشری مجموعات
شیعہ اسماعیلی مجموعات
معتزلی مجموعات

صحیح مسلم (عربی : صحيح مسلم، ṣaḥīḥ Muslim) یا عام طور سے صحیح مسلم شریف بھی کہا جاتا ہے۔ ابوالحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم القشیری بن دردین کی مرتب کردہ شہرہ آفاق مجموعہء احادیث ہے جو کہ صحاح ستہ کی چھ مشہور کتابوں میں سے ایک ہے۔ امام بخاری کی صحیح بخاری کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے مستند کتاب ہے۔


فہرست

[ترمیم] جمع و تدوین احادیث

امام مسلم کا پورا نام ابوالحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم القشیری بن دردین) تھا وہ 202ھ میں ایران کے شہر نیشاپور میں پیدا ہوئے اور 261ھ میں نیشاپور میں ہی وفات پائی۔ انہوں نے مستند احادیث جمع کرنے کے لئے عرب علاقوں بشمول عراق، شام اور مصر کا سفر کیا۔ انہوں نے تقریباً 300,000 احادیث اکٹھی کیں لیکن ان میں سے صرف7275 احادیث صحیح مسلم میں شامل کیں کیونکہ انہوں نے حدیث کے مستند ہونےکی بہت سخت شرائط رکھی ہوئی تھیں تا کہ کتاب میں صرف اور صرف مستند ترین احادیث جمع ہو سکیں۔

بغیر تکرار کے احادیث کی تعداد صرف4000 ہے۔ محمد امین کے مطابق مستند احادیث کی تعداد 1400 ہے جو صحاح ستہ میں شامل دوسری کتب میں بھی شامل ہیں [1]

[ترمیم] نظریات

سنی مسلمان صحاح ستہ کی اس دوسری مستند کتاب کا بہت احترام کرتے ہیں[2] صحیح بخاری اور صحیح مسلم کو صحیحین بھی کہتے ہیں۔

[ترمیم] شروح و تراجم

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ^ مستند احادیث کی تعداد
  2. ^ حدیث کے متعلقات

[ترمیم] بیرونی روابط


[ترمیم] حوالہ جات


ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں