حمزہ بن عبدالمطلب
وکیپیڈیا سے
3ھ /624ء
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا اور رضاعی بھائی۔ بعثت کے دو برس بعد جب ابوجہل حضور کی مخالفت میں حد سے تجاوز کر گیا تو حضور کی حمایت کے جوش میں اسلام قبول کر لیا۔ بے حد جری اور دلیر تھے۔ دوسرے مسلمانوں کے ساتھ مدینہ کو ہجرت کی۔ جنگ بدر میں حصہ لیا اور خوب داد شجاعت دی۔
[ترمیم] شہادت
جنگ احد میں وحشی نامی غلام ۔ غزوہ احد میں ابوسفیان کی بیوی ہندہ نے اپنے ایک غلام وحشی کو ان کے قتل پر مامور کیا جس نے آپ پر چھپ کر نیزہ پھینکا ۔ جب وہ شہید ہو گئے تو اس نے ان کا کلیجہ نکال کر کچا چبایا اور ان کی لاش کا مثلہ کیا۔ اس کا حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو بے حد رنج تھا۔