ابوجہل
وکیپیڈیا سے
٢ہجری۔۔۔٦٢٣ء
عمرو بن ھشام بن المغیرہ بن عبد اللہ بن عمر بن مخزوم مکے کا ایک قریشی سردار تھا جس کا اصل نام عمرو بن ہشام المغیرہ تھا اور ابوالحکم کنیت تھی ۔ آبائی مذہب پر سختی سے قائم رہنے کی وجہ سے ابوجہل کے لقب سے مشہور ہوا۔ اسلام اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا دشمن تھا۔ مکے میں آنحضرت اور صحابہ نے اس کے ہاتھوں سخت اذیتیں جھیلیں۔ بدر کی لڑائی میں مارا گیا۔