فرعون

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

فرعون کا لقب قدیم مصر کے بادشاہوں کے لیے استعمال ہوتا ہےـ لغوی معنی "عظیم گھر" ہیں جس سے مراد بادشاہ کا محل تھاـ سمجھا جاتا تھا کہ تمام فرعون مصری دیوتاؤں کی اولاد ہیں ـ[1]

اردو انگریزی ہیروگلف
فرعون pharaoh
O1
O29


فہرست

[ترمیم] یہودیت کے مطابق

[ترمیم] اسلام کے مطابق

فرعون کا ذکر قرآن میں بنی اسرائیل کے قصہ میں آتا ہےـ فرعون کا تکبر تاریخ اور ادب میں مشہور ہےـ موسیٰ علیہ السلام نے فرعون کو اپنی رسالت کی نشانیا دکھائیں مگر اس نے ماننے سے انکار کیاـ جب بنی اسرائیل کو اللہ نے آزاد کیا اور جزیرہ نمائے سینا کی طرف لے گئے تو بالآخر فرعون پانی میں ڈوبتے ہوا ایمان لے آیاـ (القرآن 10: 90 تا 92) مگر اس کا اللہ کے عذاب سے کوئی بچاؤ نہ رہاـ اس کا گناہ تھا کہ اس نے اپنے آپ کو خدا کے برابر سمجھا (القرآن 79: 20 تا 25) اور اس کے نتیجہ میں اللہ نے اس کو آنے والی نسلوں کے لیے مثال بنایاـ[2]


[ترمیم] موسی کے فرعون کی شناخت

عام فہم میں مانا جاتا ہے کہ بنی اسرائیل کے خروج میں جس فرعون کا ذکر ہے وہ رامسس دوم تھا، مگر کوئی تاریخی ثبوت موجود نہیں ہے کہ رامسس دوم کو ان اعذاب کا سامنا کرنا پڑا تھا جن کا ذکر توریت میں ہےـ علم الآثار کے علما کا اس نکتہ پر کوئی اجماع نہیں ہےـ ممکن فرعون کی فہرست میں کم از کم 14 نام موجود ہیں ـ

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ^ The Encyclopedia of World History. p. 30
  2. ^ The New Encyclopedia of Islam p. 354
ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
آلات
دیگر زبانیں