جانور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
wikipedia:How to read a taxoboxHow to read a taxobox
جانور(Animal)
مختلف طبقات و گروہوں سے تعلق رکھنے والے حیوانات
مختلف طبقات و گروہوں سے تعلق رکھنے والے حیوانات


قواعد اسم بندی
ساحہ:
domain
حقیقی المرکزیہ
مملکہ:
kingdome
حیوانات
طبقہ:
order
گوشت خور، نباتات خور، شکار خور، مردم خور
خاندان:
family


جانور کثیرالخلیاتی زندہ نامئے ہیں جن کا تعلق مملکہ حیوانات سے ہے۔


امتیازی خصوصیات[ترمیم]

جانوروں میں کئی خصوصیات ہوتی ہیں جو کہ ان کو دوسرے جانداروں سے ممتاز کرتی ہیں۔ یہ زیادہ تر کثیرالخلیاتی ہوتے ہیں، تاہم ان میں کچھ طفیلئے بھی ہوتے ہیں جو کہ یک خلوی ہوتے ہیں لیکن جرثومے وغیرہ سے مختلف ہوتے ہیں۔، یہ مختلف النوع ہیں، عمومی طور پر جانوروں میں غذا کو ہضم کرنے کے لئے نظام انہضام ہوتا ہے، جو انہیں پودوں اور الجی وغیرہ سے الگ کرتا ہے۔ یہ پودوں، الجی جیسے جانداروں سے اس لئے بھی مختلف ہیں کیونکہ ان میں خلوی دیوار نسبتاً کم ہوتی ہے۔

ڈھانچہ[ترمیم]

تولید و افزائش[ترمیم]

تقریباً تمام جانوروں میں تولید جنسی اختلاط سے عمل میں آتی ہے۔ بالغ جانور جفت لونیہ یا چَند لُونوِيَہ ہوتے ہیں۔ بہت سے جانور جنسی اختلاط کے بغیر بھی پیدا ہوتے ہیں، یہ طریقہء تولید خود زاہی کہلاتا ہے، جس میں تولید بلا جنسی اختلاط انڈوں کے ذریعے ہوتی ہے۔ کچھ جانوروں میں تولیدی عمل پارگی کے ذریعے بھی ہوتا ہے، جس میں خلیوں کی ٹوٹ پھوٹ سے تولیدی عمل ہوتا ہے۔

ارتقاء[ترمیم]

حیاتیاتی جماعت بندی[ترمیم]

جانداروں (حیوانات و نباتات) کو جن درجات میں تقسیم کیا جاتا ہے وہ یوں ہیں کہ: میدان ، مملکہ، شعبہ، جماعت، ذیلی جماعت، طبقہ، خاندان، جنس اور پھر نوع۔ یہ تو کل نو الفاظ ہوۓ اور انکو تو سمجھا جاسکتا ہے مگر ان میں آنے والے لاتعداد حیوانات اور پودے! کتنوں کی درجہ بندی کو سمجھ سکتا ہے ایک انسانی ذہن؟ کیا انہیں انگریزی ہی میں لکھ دیا جاۓ ؟ کیا اس طرح انگریزی میں لکھنے سے انکا مفہوم سمجھ میں آجاۓ گا ؟ ان تمام سوالات کا حل اور اس شجرحیات کے پیچ در پیچ بل کھاتے اژدھے پر قابو پانا عام اور رائج طریقہ سے ناممکن ہی نہیں ، فضول اور نقصان دہ بھی ہے۔ اس کے لیۓ کوئی ایسا طریقہ اختیار کرنا پڑے گا کہ سانپ بھی مر جاۓ اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔

بس اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوۓ اردو ویکیپیڈیا پر انگریزی کے ٹیڑھے ٹیڑھے ناموں کو جوں کا توں لکھ دینے کے بجاۓ باقاعدہ اصول اور ضوابط کی بنیادوں پر اردو کے نام بناکر استعمال کیۓ گۓ ہیں۔ گو یہ نام شائد پیچیدہ تو محسوس ہوں مگر اسکے باوجود یہ اتنے پیچیدہ نہیں ہونگے جتنے انگریزی کے نام اردو ابجد میں لکھنے سے ہوجاتے ہیں۔ اور پھر یہ کہ چونکہ ان ناموں کو اپنانے کے اصول اور ضوابط بھی اس صفحہ پر درج کیۓ گۓ ہیں تاکہ کسی دقت کی صورت میں ان کی جانب رجوع کیا جاسکے۔

درجات اور انکا اسم حفظی[ترمیم]

اوپر بیان کردہ عبارت میں جو 9 عدد نام درجات کے مندرج ہیں وہ ایک مکمل ترین فہرست ہے ۔ عموما کسی بھی جاندار (جانور یا پودے) کے ذکر کے ساتھ جن درجات کو لازمی ذکر کیا جاتا ہے وہ پالائی سے زیریں درجہ کی جانب یہ ہیں: مملکہ ، شعبہ ، جماعت ، طبقہ ، خاندان ، جنس ، نوع اور ان درجات کے ناموں کو نسبتاً آسانی سے حافطہ میں محفوظ کرنے کے لیۓ ہر درجہ کے نام کا پہلا لفظ لے کر ایک مختصر اسم حفظی (mnemonic) بھی اختیار کیا جاسکتا ہے جو کہ مشجط خجـَن ہے۔ اسم حفظی تو اسکے علاوہ کوئی اور بھی بنایا جاسکتا ہے۔

نام دینا اور پہچاننا[ترمیم]

  • سب سے پہلے تو ہر جاندار کی ابتداء کا نام دیا جائگا جو کہ قابل فہم اور آسان ہو (اگر پہلے سے رائج لفظ دستیاب ہوا تواسی کا انتخاب کیا جائیگا)
  • پھر اس نام کی درجہ بہ درجہ اترنے کی نوعیت کے لحاظ سے اس میں لاحقوں کا اضافہ کردیا جاۓ گا (جس طرح انگریزی میں کیا جاتا ہے، اور نیچے جدول میں درج کیا گیا ہے)
  • اسطرح لاحقوں کے اضافوں سے الفاظ بعض اوقات بالکل نئی (شائد کسی حد تک عجیب) صورت بھی اختیار کرسکتے ہیں ، لیکن وہ اتنے عجیب ہرگز نہیں ہوسکتے کہ جتنے انگریزی کے اختیار کرنے پر ہوجائیں گے ، لہذا اس نوبت کے آنے پر کوئی متبادل تلاش کیا جاسکتا ہے یا پھر لاحقوں میں ترمیم کا سوچا جاسکتا ہے۔
  • گو کہ ابھی یہ اضافے مشکل اور پیچیدہ لگ رہے ہیں ، لیکن یہ بھی قابل غور بات ہے کہ جب انگریزی میں بھی یہ اضافے ہوتے ہیں تو عام آدمی تو کیا حیاتیات کے عام طالب علموں (ان سے الگ کہ جو انتہائی ذھین ترین طالب علم ہوں یا جنکی تعلیم اعلی انگریزی اداروں میں ہوئی ہو یا کہ جنکے قریب انکو بتانے اور سمجھانے والے قابل افراد میسر ہوں) کے لیۓ بھی سمجھنا ممکن نہیں ہوتیں ۔ اگر انکو اردو کے اضافوں کے ساتھ بتایا جائیگا تو پیچیدہ یا عجیب ہونے کے باوجود انکے سمجھنے کے امکانات انگریزی کے اضافوں کے ساتھ بتاۓ جانے والے اضافوں کی نسبت یقننا کہیں زیادہ اور دیرپا ذھن نشیں ہوں گے۔


درجہ (Rank) نباتات (Plants) طَحالِب (Algae) فُطریات (Fungi) حیوانات (Animal) اولانیات (Protista)
  • حیوانیات = قسمہ (Phylum)
  • نباتیات = شعبہ (Division)
-تات (-phyta) -قط (-mycota) -یا (-a)
ذیلی قسمیہ/ذیلی شعبہ

Subdivision/Subphylum

-تاتیہ (-phytina) -قطہ (-mycotina)
جماعت (Class) -یتی (-opsida) -یبی (-phyceae) -قطر (-mycetes)
ذیلی جماعت (Subclass) -یتیہ (-idae) -یبیہ (-phycidae) -قطریہ (-mycetidae) -تیہ
فوقی طبقہ (Superorder) -فط (-anae) -فطق
طبقہ (Order) -طب (-ales) -طبق
ذیلی طبقہ (Suborder) -طبی (-ineae) -طبقی
زیریں طبقہ (Infraorder) -طبیہ (-aria) -طبقیہ
فوقی خاندان (Superfamily) -فان (-acea) -(oidea) -خان
خاندان (Family) -آن (-aceae) (-idae) -خن
ذیلی خاندان (Subfamily) -آنہ (-oideae) (-inae) -خنہ
قبیلہ (Tribe) -یل (-eae) (-ini) حیل
ذیلی قبیلہ (Subtribe) -یلی (-inae) (-ina) حیلی

حوالہ جات[ترمیم]