پرندہ
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
|
|
||||||||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
کلغی دار ماہی خور پرندہ
|
||||||||||||
| قـواعـد اسـم بنـدی | ||||||||||||
|
پرندے جماعت طائریات سے تعلق رکھنے والے گرم خون کے حامل دوپایہ انڈے دینے والے فقاری جانور ہوتے ہیں۔ پرندہ کہنے کی ایک بڑی وجہ ان کے جسم پر موجود پََر ہیں، جن کی مدد سے یہ پرواز کرسکتے ہیں۔ ان کی تقریباً دس ہزار انواع ہیں، جس کی بدولت سے بہت سی اقسام و انواع کے تعلیقی پنجے کے حامل جانور ہیں۔ یہ قطب شمالی اور انٹارکٹیکا سمیت دنیا کے ہر علاقے میں پائے جاتے ہیں۔ ان کی مختلف انواع پانچ سینٹی میٹر سے لے کر نو فٹ کی قامت میں پائی جاتی ہیں۔