ضلع کراچی

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
ضلع  کراچی
ڪراچي
Karachi
Karachi montage.PNG
عمومی معلومات
ملک پاکستان کا پرچم پاکستان
صدر مقام کراچی
صوبہ سندھ 
محل وقوع 24.5136 درجے شمال 67.036 درجے مشرق
رقبہ 3530 مربع کلومیٹر (1363 مربع میل)
بلندی 8 میٹر (26 فٹ) از سطحِ سمندر
آبادی 18,000,000 بمطابق 2009ءء
زبانیں اردو
سندھی
پنجابی
پشتو
سرائیکی
بلوچی
انگریزی
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت +5
رمزِ ڈاک 74700 تا 75600
رمزِ بعید تکلم 0213
ناظم سید مصطفی کمال
نائب ناظمہ نسرین جلیل
قصبہ جات 18 
اورنگی ٹاؤن
بلدیہ ٹاؤن
بن قاسم ٹاؤن
جمشید ٹاؤن
سائٹ ٹاؤن
شاہ فیصل ٹاؤن
شمالی ناظم آباد ٹاؤن
صدر ٹاؤن
کورنگی ٹاؤن
کیماڑی ٹاؤن
گلبرگ ٹاؤن
گلشن اقبال ٹاؤن
گڈاپ ٹاؤن
لانڈھی ٹاؤن
لیاری ٹاؤن
لیاقت آباد ٹاؤن
ملیر ٹاؤن
نئی کراچی ٹاؤن



صوبہ سندھ کے نقشے میں کراچی کا محل وقوع
www.karachicity.gov.pk
اس خانے میں: معائنہ · بحث · ترمیم

ضلع کراچی پاکستان کے صوبہ سندھ کا ضلع اور صوبائی دارالحکومت ہے۔ 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے سے قبل اسے ڈویژن کی حیثیت حاصل تھی، اور اس میں پانچ اضلاع کراچی شرقی، کراچی غربی، کراچی جنوبی، کراچی وسطی اور ضلع ملیر شامل تھے تاہم بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے بعد اسے 14 اگست 2000ء کو شہری ضلعی حکومت قرار دے کر 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا۔ ان 18 قصبہ جات کے علاوہ شہر میں 6 چھاؤنی علاقے بھی ہیں۔

ضلع کراچی کا کل رقبہ 3530 مربع کلومیٹر ہے جبکہ 2009ء کے اندازوں کے مطابق کل آبادی ایک کروڑ 80 لاکھ ہے۔

رقبے کے لحاظ سے یہ صوبہ سندھ کا سب سے چھوٹا لیکن آبادی کے لحاظ سے نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کا سب سے بڑا اور گنجان آباد ضلع ہے۔ ضلع میں فی مربع کلومیٹر 5 ہزار سے بھی زائد لوگ بستے ہیں۔

یہ ضلع پاکستان کا صنعتی و تجارتی قلب ہے جہاں ملک کی تین میں سے دو بندرگاہیں کراچی بندرگاہ اور بندرگاہ محمد بن قاسم واقع ہیں۔

فہرست

[ترمیم] انتظامی تقسیم

شہر انتظامی طور پر 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم ہے، جبکہ چھ چھاؤنیاں بھی واقع ہیں۔

[ترمیم] قصبہ جات

[ترمیم] چھاؤنیاں

[ترمیم] یونین کونسلیں

شہر کے 18 قصبہ جات مزید اکائیوں یونین کونسلوں میں تقسیم ہیں۔ کراچی میں کل 178 یونین کونسلیں ہیں[1]۔ جن کی فہرست درج ذیل ہے [2] [3]:

کیماڑی ٹاؤن

بلدیہ ٹاؤن

اورنگی ٹاؤن

سائٹ ٹاؤن

لیاری ٹاؤن

صدر ٹاؤن

شمالی ناظم آباد ٹاؤن

گلبرگ ٹاؤن

لیاقت آباد ٹاؤن

نئی کراچی ٹاؤن

جمشید ٹاؤن

گلشن اقبال ٹاؤن

کورنگی ٹاؤن

شاہ فیصل ٹاؤن

لانڈھی ٹاؤن

ملیر ٹاؤن

گڈاپ ٹاؤن

بن قاسم ٹاؤن

کراچی کے قصبہ جات و چھاؤنیاں

مندرجہ بالا نقشے میں کراچی کے 18 قصبہ جات اور 6 چھاؤنیاں دکھائی گئی ہیں۔ 1- لیاری ٹاؤن، 2- صدر ٹاؤن، 3- جمشید ٹاؤن، 4- گڈاپ ٹاؤن، 5- سائٹ ٹاؤن، 6- کیماڑی ٹاؤن، 7- شاہ فیصل ٹاؤن، 8- کورنگی ٹاؤن، 9- لانڈھی ٹاؤن، 10- بن قاسم ٹاؤن، 11- ملیر ٹاؤن، 12- گلشن اقبال ٹاؤن، 13- لیاقت آباد ٹاؤن، 14- شمالی ناظم آباد ٹاؤن، 15- گلبرگ ٹاؤن، 16- نئی کراچی ٹاؤن، 17- اورنگی ٹاؤن، 18- بلدیہ ٹاؤن۔ A- کراچی چھاؤنی، B- کلفٹن چھاؤنی، C- کورنگی کریک چھاؤنی، D- فیصل چھاؤنی، E- ملیر چھاؤنی، F- منوڑہ چھاؤنی۔

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ^ شہری ضلعی حکومت کی تاریخ - شہری ضلعی حکومت کراچی کی باضابطہ ویب سائٹ
  2. ^ کراچی شہری ضلعی حکومت - قصبہ جات کے نقشے
  3. ^ کراچی پلس ڈاٹ کام - شہر کراچی کے نقشے
ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں