کورنگی ٹاؤن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ٹاؤن  کورنگی
ڪورنگي ٽاؤن
Korangi Town
عمومی معلومات
ملک پاکستان کا پرچم پاکستان
ضلع کراچی 
صوبہ سندھ 
آبادی 564505[1] بمطابق 1998ء
زبانیں اردو، پنجابی، سندھی، پشتو
منطقۂ وقت مُتناسق عالمی وقت + 5:00
رمزِ بعید تکلم 0213
ناظم محمد عارف خان
نائب ناظم اصغر قریشی
یونین کونسل
بلال کالونی
چکرہ گوٹھ
حسرت موہانی
زمان ٹاؤن
سلور ٹاؤن
سو کوارٹرز
کورنگی سیکٹر 33
گلزار کالونی
ناصر کالونی



کراچی کا نقشہ، شمار 17 پر کورنگی ٹاؤن واقع ہے
www.karachicity.gov.pk

کورنگی ٹاؤن پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے 18 قصبہ جات میں سے ایک ہے۔ اگست 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن اور اس کے اضلاع کا خاتمہ کر کے کراچی شہری ضلعی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شہر کو 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا جن میں کورنگی ٹاؤن بھی شامل ہے۔ یہ قصبہ کراچی کے مشرقی علاقوں پر مشتمل ہے، اور شہر کا اہم صنعتی علاقہ ہے۔ 1998ء کی قومی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 5 لاکھ 64 ہزار سے زیادہ ہے۔

کورنگی ٹاؤن کے مشرق اور جنوب میں لانڈھی اور بن قاسم ٹاؤن، واقع ہیں۔ شمال میں اس کی سرحدیں شاہ فیصل ٹاؤن اور فیصل چھاؤنی سے ملتی ہیں جبکہ جنوب مغرب میں کورنگی چھاؤنی واقع ہے۔ مغرب میں ملیر ندی اسے جمشید ٹاؤن سے جدا کرتی ہے۔

کورنگی ٹاؤن شہر کے 4 اہم صنعتی علاقوں میں سے ایک کورنگی صنعتی علاقے کا حامل ہے جہاں شہر کی کئی اہم صنعتوں کے کارخانوں واقع ہیں۔ اندازاً یہاں 3 ہزار سے زائد کارخانے واقع ہیں جن میں نیشنل آئل ریفائنری جیسے اہم ادارے بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں یہاں چند اہم تعلیمی ادارے بھی واقع ہیں جن میں جامعہ دارالعلوم کراچی معروف حیثیت رکھتا ہے ۔

2009ء کے مطابق اس قصبے کے ناظم محمد عارف خان ہیں جبکہ محمد اصغر قریشی ان کے نائب ہیں۔

انتظامی تقسیم [ترمیم]

کورنگی ٹاؤن مندرجہ ذیل 9 یونین کونسلوں (بمع آبادی) میں تقسیم ہے:

حوالہ جات [ترمیم]

  1. ^ کورنگی ٹاؤن - کراچی شہری حکومت کی باضابطہ ویب سائٹ

بیرونی روابط [ترمیم]