لیاری ٹاؤن
| ٹاؤن لیاری | |
| لياري ٽاؤن Lyari Town |
|
| عمومی معلومات | |
| ملک | |
| ضلع | کراچی |
| صوبہ | سندھ |
| آبادی | 607992 بمطابق 1998ء |
| زبانیں | اردو، سندھی، بلوچی، پنجابی، پشتو، سرائیکی |
| منطقۂ وقت | مُتناسق عالمی وقت + 5:00 |
| رمزِ بعید تکلم | 0213 |
| ناظم | محمود ہاشم |
| نائب ناظم | جمال حیدر |
| یونین کونسل | 11 آگرہ تاج کالونی بہار کالونی رانگیواڑہ سنگولین علامہ اقبال کالونی چاکیواڑہ شاہ بیگ لین دریا آباد نوا آباد کھڈا میمن بغدادی |
| کراچی کا نقشہ، شمار 1 پر بلدیہ ٹاؤن واقع ہے | |
| www.karachicity.gov.pk | |
لیاری ٹاؤن پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے 18 قصبہ جات میں سے ایک ہے۔ اگست 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن اور اس کے اضلاع کا خاتمہ کر کے کراچی شہری ضلعی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شہر کو 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا جن میں لیاری ٹاؤن بھی شامل ہے۔
لیاری ٹاؤن شہر کے جنوب مغربی حصے میں واقع ہے۔ یہ رقبے کے لحاظ سے کراچی کا سب سے چھوٹا قصبہ ہے تاہم کثافت آبادی یہاں سب سے زیادہ ہے۔ 1998ء کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی تقریبا 6لاکھ 8 ہزار ہے۔ اس کی سرحدیں مشرق میں صدر اور جمشید ٹاؤن سے ملتی ہیں جبکہ شمال مغرب میں سائٹ ٹاؤن واقع ہے۔ جنوب و جنوب مغرب میں کیماڑی ٹاؤن واقع ہے۔ 2009ء میں اس قصبے کے ناظم محمود ہاشم جبکہ ان کے نائب جمال حیدر ہیں۔
انتظامی تقسیم [ترمیم]
بلدیہ ٹاؤن کل 11 یونین کونسلوں میں تقسیم ہے:
بیرونی روابط [ترمیم]
- کراچی شہری حکومت کی باضابطہ سائٹ
- شہری حکومت کی ویب سائٹ پر لیاری ٹاؤن کا صفحہ
- لیاری: قادو مکرانی تا رحمان ڈکیت
|
|||||