سائٹ ٹاؤن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ٹاؤن  سائٹ
سائٽ ٽاؤن
SITE Town
عمومی معلومات
ملک Flag of Pakistan.svg پاکستان
ضلع کراچی 
صوبہ سندھ 
آبادی 467560 [1] بمطابق 1998ء
زبانیں پشتو، اردو، سندھی، پنجابی، سرائیکی
منطقۂ وقت مُتناسق عالمی وقت + 5:00
رمزِ بعید تکلم 0213
ناظم اظہار الدین احمد خان
یونین کونسل
اسلامیہ کالونی
باوانی چالی
بنارس کالونی
پاک کالونی
پرانا گولیمار
جہان آباد
فرنٹیئر کالونی
قصبہ کالونی
میٹروویل


کراچی کا نقشہ، شمار 5 پر سائٹ ٹاؤن واقع ہے
www.karachicity.gov.pk

سائٹ ٹاؤن پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے 18 قصبہ جات میں سے ایک ہے۔ اگست 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن اور اس کے اضلاع کا خاتمہ کر کے کراچی شہری ضلعی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شہر کو 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا جن میں سائٹ ٹاؤن بھی شامل ہے۔ سائٹ ٹاؤن شہر کے مغربی علاقے میں واقع ایک گنجان آباد قصبہ ہے۔ جس کی آبادی ساڑھے چار لاکھ سے زائد ہے [2]۔

یہ قصبہ کراچی و ملک کے اہم صنعتی علاقے سندھ انڈسٹریل ٹریڈ اسٹیٹ، مخفف سائٹ، سے موسوم ہے۔ جس کے قلب میں ملک کی اہم ترین صنعتیں واقع ہیں۔

شہر کا قدیم ترین قبرستان میوہ شاہ اور ملک کی اہم دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ بھی یہیں واقع ہے۔

1998ء کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی 4 لاکھ 67 ہزار سے زائد ہے۔ بیشتر آبادی پشتو بولنے والے افراد پر مشتمل ہے، جن کی بڑی آبادی قصبہ کالونی، بنارس کالونی اور فرنٹیئر کالونی ہیں۔ دیگر علاقوں میں اردو بولنے والوں کی اکثریت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کراچی میں 1980ء اور 1990ء کی دہائی میں ہونے والے لسانی فسادات سے سب سے زیادہ یہی علاقہ متاثر ہوا اور یہاں کی پشتو اور اردو بولنے والی آبادیوں میں بد ترین تصادم ہوئے۔

سائٹ ٹاؤن کی سرحدیں شمال میں گڈاپ ٹاؤن سے ملتی ہیں جبکہ شمال مغرب اور مغرب میں اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن واقع ہیں۔ جنوب مغرب میں کیماڑی ٹاؤن واقع ہے جبکہ جنوب میں لیاری ندی اسے لیاری ٹاؤن سے جدا کرتی ہے۔ یہ قصبہ جنوب مشرق میں صدر ٹاؤن، مشرق میں لیاقت آباد ٹاؤن اور شمال مشرق میں ناظم آباد ٹاؤن میں گھرا ہوا ہے۔

سندھ و کراچی کو بلوچستان سے جوڑنے والی اہم شاہراہ این-25 سائٹ ٹاؤن کے جنوب مغرب سے گزرتی ہے۔

2009ء کے مطابق اس قصبے کے ناظم اظہار الدین احمد خان ہیں۔

انتظامی تقسیم[ترمیم]

جمشید ٹاؤن مندرجہ ذیل 9 یونین کونسلوں میں تقسیم ہے:

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]