چارسدہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

چارسدہ، پاکستان کے صوبہ پختونخوا میں ایک شہر اور ضلع چارسدہ کا ضلعی سردفتر ہے. یہ شہر صوبائی دارالحکومت پشاور سے 29 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے.

انتظام[ترمیم]

ضلعی ہیڈکوارٹر ہونے کے ساتھ یہ چارسدہ تحصیل کا بھی ہیڈکوارٹر ہے. چارسدہ شہر 4 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے.

تاریخ[ترمیم]

چارسدہ شہر چھٹی صدی قبل از مسیح سے دوسری صدی عیسوی تک گندھارا کا صدر مقام رہا. اِس کا قدیم نام پشکلاوتی ہے جس کا مطلب ہے ‘‘کنول کا شہر’’. یہ گندھارا مملکت کا اِنتظامی مرکز تھا. تاریخ کے کئی اوقات میں مختلف حملہ آوروں نے اِس علاقے پر حکومت کی ہے. اِن حملہ آوروں میں فارسی، اسکندرِ اعظم کے یونانی، موریائی، تُرک، کُشن اور ہُنز وغیرہ شامل ہیں.

فصلیں[ترمیم]

تمباکو، گنّا، گندم، مکئی اور چقندر یہاں کی اہم فصلیں ہیں. سبزیوں میں آلو، ٹماٹر، بينگن، بھنڈی اور پالک اُگائے جاتے ہیں. جبکہ، یہاں کی پھلوں میں خوبانی، لیموں، آلوچہ، توت فرنگی اور آڑو بہت مشہور ہیں.

نظارہ[ترمیم]

چارسدہ کی زمین بہت زرخیز ہے اور خوبصورتی میں دمشق شہر سے مشابہت رکھتی ہے.
یہاں پر تین دریا بہتے ہیں: دریائے جندی، دریائے کابل اور دریائے سوات. یہ تینوں دریا یہاں آبپاشی کے سب سے بڑے مآخذ ہیں.

اہم شخصیات[ترمیم]

مشہور مقامات[ترمیم]

مزید دیکھئیے[ترمیم]