مکئی
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مکئی (انگریزی:Maize) گھاس کے خاندان سے تعلق رکھنے والا پودا ہے جس سے اناج کی پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ مکئی کو پہلی بار وسط امریکہ میں دریافت کیا گیا اور رفتہ رفتہ یہ پورے امریکہ اور پھر دنیا میں پہلے امریکہ کو دریافت کرنے والے یورپ اور پھر افریقہ اور ایشیاء میں پھیل گیا۔ دنیا بھر میں مکئی کی سب سے زیادہ پیداوار امریکہ میں ہوتی ہے جس کا اندازہ تقریباً 332 ملین میٹرک ٹن سالانہ لگایا گیا ہے۔ روایتی طور پر مکئی کے ہائبرڈ یا کثیر قسموں کے ملاپ کو ترجیح دی جاتی ہے، اس کی وجہ حاصل ہونے والی پیداوار ہے۔ مکئی کی بعض قسمیں ایسی ہیں جو تقریباً 7 میٹر تک بلند ہو سکتی ہیں، جبکہ معیاری طور پر مکئی کے پودے کی اوسط اونچائی 2.5 میٹر ہوتی ہے۔