ضلع بونیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(بونیر سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
صوبہ خیبر پختونخوا میں ضلع بونیر کا محل وقوع

بونیرخیبر پختونخوا کا ایک ضلع ہے۔ اس کو 1991ء میں ضلع کا درجہ ملا جس سے پہلے اس حیثیت ضلع سوات کی ایک تحصیل کی تھی۔ ضلع بونیر چھ سب ڈویژن؛ ڈگر، گدیزئ چغرزئی، گاگرا، چملہ اور طوطالئی پر مشتمل ہے۔ اس ضلع کو ہُنرمند افرادی قوت، خوبصورت قدرتی مناظر، گھنے جنگلات اور معدنی دولت کی وجہ سے ملا کنڈ ڈویژن میں مرکزی حیثّیت حاصل ہے۔یہاں زیادہ تر لوگ پشتو زبان بولتے ہیں۔ علاقہ تعلیم کی کمی اور بہت سی دوسری وجوہات کی وجہ خیبر پختونخوا کے پسماندہ ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔


شماریات[ترمیم]

بونیر ضلع کا کُل رقبہ1865 مربع کلومیٹر ہے۔

یہاں فی مربع کلو میٹر 352 افراد آباد ہیں۔

مئی 2004ء میں ضلع کی آبادی 656000 تک پہنچ گئی۔

دیہی آبادی کا بڑا ذریعۂ معاش زراعت ہے۔

کُل قابِل کاشت رقبہ 55420 ہیکٹیرز ہے۔