حکومت بلوچستان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
پاکستان

مقالہ بسلسلہ مضامین:
پاکستان کی حکومت اور سیاست



حکومت بلوچستان، پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی انتظامی امور کی ذمہ دار ہے جو کہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ حکومت بلوچستان کے مرکزی دفاتر، صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں واقع ہیں۔ صوبہ کا آئینی سربراہ گورنر ہے جس کی نامزدگی صدر پاکستان اپنے آئینی اختیارات کے تحت کرتے ہیں۔ حکومت بلوچستان کا سربراہ وزیراعلیٰ ہوتا ہے جو کہ بلوچستان کی قانون ساز اسمبلی میں منتخب کیا جاتا ہے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آبادی کا بڑا حصہ تاریخی قبیلہ بلوچ یا بلوچستان سے تعلق رکھتا ہے، اسی لیے صوبہ کا نام بلوچستان داخل ہے۔ صوبہ کے ہمسایوں میں مغربی سرحد پر ایرانی بلوچستان، شمال کی جانب افغانستان اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات جبکہ مشرق کی جانب صوبہ سندھ اور پنجاب واقع ہیں۔ جنوب میں بحیرہ عرب ہے۔ بلوچستان کی بڑی زبانیں بلوچی، پشتو، براہوی اور فارسی ہیں۔

فہرست

عہدیدار[ترمیم]

حکومت بلوچستان کے محکمہ جات[ترمیم]

حکومت بلوچستان چھبیس محکمہ جات اور ان کے متعلقہ دفاتر پر مشتمل ہے، اور ہر محکمہ کی انتظامی سربراہی صوبائی سیکرٹری کرتا ہے۔ صوبائی سیکرٹریوں کی سربراہی صوبائی چیف سیکرٹری کرتا ہے۔ حالیہ دور حکومت میں کل سینتالیس وزارتیں ہیں جو کہ چھبیس محکمہ جات کے انتظامی امور کی آئینی ذمہ دار ہیں۔

حکومت بلوچستان كا پرچم[ترمیم]

حکومت بلوچستان كا پرچم

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]