پشتو

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
پشتو
پشتو بہ خطِ نسخ
پشتو بہ خطِ نسخ.
مستعمل صوبہ سرحد اور صوبہ بلوچستان (پاکستان)، افغانستان
خطہ جنوبی ایشیاء
کل مکلمین 45 ملین
خاندان_زبان ہند-یورپی
  • ہند-ایرانی
    • ایرانی
      • مشرقی-ایرانی
        • پشتو
رسم_الخط عربی (ترمیم شدہ)
باضابطہ حیثیت
باضابطہ زبان افغانستان، پاکستان
نظمیت از پشتو اکیڈیمی
رموزِ زبان
آئیسو 639-1 ps
آئیسو 639-2 pus
آئیسو 639-3

پشتو یا پختو (پشتو: پښتو) ایک مشرقی ارياني زبان ہے اور ايران سې تعلق نهی رکهتا ،جو پٹھانی یا افغانی بھی کہلاتی ہے.
یہ افغانستان میں 65 فیصد جبکہ پاکستان میں 20.15 فیصد لوگوں کی مادری زبان ہے. پشتو افغانستان کی سرکاری اور قومی زبان بھی ہے. اِسی وجہ سے اِسے بین الاقوامی حیثیت حاصل ہے.

فہرست

[ترمیم] لہجے

کئی وجوہات کی بناء پر پشتو کی بے شمار بولیاں ہیں. تاہم، مجموعاً پشتو کی اصل میں دو لہجے ہیں: نرم یا مغربی لہجہ اور سخت یا مشرقی لہجہ. اِن دونوں بولیوں میں فرق کچھ حروفِ علّت اور آوازوں کا استعمال ہے.
قندہار کی بولی سب بولیوں میں معتدل ہے. یہ لہجہ عرصہ دراز سے اپنی اصل حالت برقرار رکھے ہوئے ہے.

[ترمیم] جغرافیائی تقسیم

پشتو زبان کا جغرافیائی پھیلاؤ

پشتو زبان پاکستان کے مغربی علاقوں جیسے صوبہ سرحد، وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقہ جات اور بلوچستان میں 30 ملین اور افغانستان میں 15 ملین سے زائد افراد بولتے ہیں. کچھ پشتو بولنے والے گروہ سندھ کے شہروں جیسے حیدرآباد اور کراچی میں بھی آباد ہیں.

[ترمیم] دفتری حیثیت

پشتو زبان (بمع فارسی) افغانستان کی سرکاری، دفتری اور قومی زبان ہے. یہ ایک سماجی اور ثقافتی ورثے کا خزانہ بھی ہے.

[ترمیم] گرامر

پشتو فاعل-مفعول-فعل زبان ہے. صفت اسم سے پہلے آتا ہے. ہر جنس (مذکر/مؤنث)، اعداد (جمع/واحد) وغیرہ کے لئے الگ الگ صفت اور اسم استعمال کئے جاتے ہیں.

[ترمیم] ذخیرہ الفاظ

پشتو زبان زمانۂ قدیم سے دوسرے زبانوں جیسے فارسی اور سنسکرت سے الفاظ لیتی رہی ہے. دوسرے تہذیبوں اور گروہوں کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے پشتو میں قدیم یونانی، عربی اور ترکی زبان کی بھی الفاظ ہیں. جدید الفاظ انگریزی سے لئے گئے ہیں.

[ترمیم] تحریری نظام

جنوب مرکزی ایشیاء میں طلوعِ اسلام کے بعد پشتو عربی رسم الخط کا ایک ترمیم شدہ نسخہ استعمال کرتی ہے. سترھوی صدی عیسیوی سے کئی رسم الخط استعمال کئے گئے. لیکن سب سے زیادہ نسخ رسم الخط کو ترجیحی بنیادوں پر استعمال کیا گیا. پشتو رسم الخط میں کئی ایسے حروف ہیں جو عربی کے کئی رسم الخطوط، جو دوسری زبانوں جیسے عربی، اُردو اور فارسی کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں، اُن میں موجود نہیں. پشتو میں فارسی رسم الخط کا حرف ‘‘پ’’ (عربی رسم الخط میں اضافہ) بھی استعمال ہوتا ہے.

[ترمیم] پشتو حروفِ تہجّی

پشتو کے حروفِ تہجّی درج ذیل ہیں:
ا ب پ ت ټ ث ج ځ چ څ ح خ د ډ ذ ر ړ ز ژ ږ س ش ښ ص ض ط ظ ع غ ف ق ک ګ ل م ن ڼ ه و ى ئ ي ې ۍ

[ترمیم] حروف صرف پشتو کیلئے مخصوص

درج ذیل حروف صرف پشتو میں استعمال کئے جاتے ہیں:
ټ، ځ، څ، ډ، ړ، ږ، ښ، ګ، ڼ، ې ،ۍ

[ترمیم] پشتو کے پانچ ‘‘یا’’

درج ذیل وہ پانچ ‘‘یا’’ ہیں جو پشتو تحریر میں استعمال ہوتے ہیں:
ی، ي، ې، ۍ، ﺉ

[ترمیم] مثالیں

نوٹ: درج ذیل میں پشتو کا یوسفزئی لہجہ استعمال کیا گیا ہے.
امر یا حکم (مذکر واحد):

  • پشتو: مدرسے تہ لاړ شه یا مدرسے ته ځه
  • اُردو: مدرسے جاؤ!

امر یا حکم (مؤنث واحد):

  • پشتو: مدرسے تہ لاړه شه یا مدرسے ته ځه
  • اُردو: مدرسے جاؤ!

فعل حال ساده:

  • پشتو: زۀ مدرسے ته ځم
  • اُردو: میں مدرسے جاتا ہوں.

فعل حال مطلق:

  • پشتو: زۀ مدرسے ته تلے یم
  • اُردو: میں مدرسے جاچکا ہوں.

فعل ماضی ساده:

  • پشتو: زۀ مدرسے ته لاړم
  • اُردو: میں مدرسے گیا.

فعل ماضی مطلق:

  • پشتو: زۀ مدرسے ته تلے ووم
  • اُردو: میں مدرسے جاچکا تھا.

فعل ماضی عادی:

  • پشتو: زۀ به مدرسے ته تلم
  • اُردو: میں مدرسے جایا کرتا تھا.

مثالیں برائے استعمالِ فعل ‘‘کھانا’’:
فعلِ امر (حاضر واحد) :

  • پشتو: کُچ اوخورہ !
  • اُردو: پنیر کھاؤ !

فعلِ امر (حاضر جمع) :

  • پشتو: کُچ اوخورۍ !
  • اُردو: پنیر کھائیے !

[ترمیم] یہ بھی دیکھئے

[ترمیم] بیرونی روابط

Wikipedia-logo.png ویکیپیڈیا پشتو


‘‘http://ur.wikipedia.org/wiki/%D9%BE%D8%B4%D8%AA%D9%88’’ مستعادہ منجانب