پاکستان کی زبانیں

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
پاکستان کی زبانیں
Pakistan ethnic map.svg
دفتری زبان(یں) اردو, انگریزی
قومی زبان(یں) اردو
بنیادی زبان(یں) پنجابی (44.15%), پشتو (15.42%), سندھی (14.1%), سرائیکی (12.1%), اردو (7.57%) (90% آبادی میں بولی اور سمجھی جاتی ہے), بلوچی (3.57%)
اشارتی زبان(یں) پاکستانی اشارتی زبان
عمومی مسطر کلیدی تختہ
اردو کلیدی‌تختہ
Urdukey.jpg

پاکستان میں کئی زبانیں بولی، لکھی اور سمجھی جاتی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریباً 65 سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں۔ انگریزی پاکستان کی سرکاری زبان ہے، تمام معاہدے اور سرکاری کام انگریزی زبان میں ہی طے کیے جاتے ہیں، جبکہ اردو پاکستان کی قومی زبان ہے۔
پاکستان کی صوبائی زبانوں میں پنجابی صوبہ پنجاب، پشتو صوبہ خیبر پختونخوا، سندھی صوبہ سندھ ، بلوچی صوبہ بلوچستان اور شینا صوبہ گلگت بلتستان میں تسلیم شدہ زبانیں ہیں۔ [1]
پاکستان میں رائج دوسری زبانوں اور لہجوں میں، آیر ، بدیشی ، باگری ، بلتی ، بٹیری ، بھایا ، براہوی ، بروشسکی ، چلیسو ، دامیڑی ، دیہواری ، دھاتکی ، ڈوماکی ، فارسی ، دری ، گواربتی ، گھیرا ، گوریا ، گوورو ، گجراتی ، گوجری ، گرگلا ، ہزاراگی ، ہندکو ، جدگلی ، جنداوڑا ، کبوترا ، کچھی ، کالامی ، کالاشہ ، کلکوٹی ، کامویری ، کشمیری ، کاٹی ، کھیترانی ، کھوار ، انڈس کوہستانی ، کولی (تین لہجے)، لہندا لاسی ، لوارکی ، مارواڑی ، میمنی ، اوڈ ، ارمری ، پوٹھواری ، پھالولہ ، سانسی ، ساوی ، شینا (دو لہجے)، توروالی ، اوشوجو ، واگھری ، وخی ، وانیسی اور یدغا شامل ہیں۔[2] ان زبانوں بعض کو عالمی طور پر خطرے میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ ان زبانوں کو بولنے والوں کی تعداد نسبتاً نہایت قلیل رہ گئی ہے۔ وجود کے خطرات میں گھری یہ زبانیں زیادہ تر ہند فارس شاخ اور ہند یورپی زبانوں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ پاکستان کے ضلع چترال کو دنیا کا کثیرالسانی خطہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اس ضلع میں کل چودہ زبانیں بولی جاتی ہیں-

سندھی زبان کے لہجے

[ترمیم] شماریات

مردم شماری کے لحاظ سے بڑی زبانیں
شمار زبان 1951ء 1961ء 1982ء 1998ء
1 پنجابی 67.08% 66.39% 48.17% 44.15%
2 پشتو 8.16% 8.47% 13.15% 15.42%
3 سندھی 12.85% 12.59% 11.7% 14.1%
4 سرائیکی --  --  9.54% 10.53%
5 اردو 7.05% 7.57% 7.60% 7.57%
6 بلوچی 3.04% 2.49% 3.02% 3.57%

زیل میں پاکستان کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں کی فہرست دی جارہی ہے۔ پاکستانیوں کی مادری زبانوں کے لحاظ سے تناسب بھی زیل میں شامل ہے۔

عظیم ترین زبانوں کے بولنے والوں کی تعداد
زبان 1998ء مردم شماری 2008ء اندازہ بولنے والوں کے گنجان علاقے
1 پنجابی 58,433,431 44.15% 76,367,360 44.17% پنجاب
2 پشتو 20,408,621 15.42% 26,692,890 15.44% صوبہ سرحد
3 سندھی 18,661,571 14.10% 24,410,910 14.12% سندھ
4 سرائیکی 13,936,594 10.53% 18,019,610 10.42% سرائیکی وسىب ، سندھ اور سرحد کے جنوبی اضلاع
5 اردو 10,019,576 7.57% 13,120,540 7.59% کراچی
6 بلوچی 4,724,871 3.57% 6,204,540 3.59% بلوچستان
7 دوسری زبانیں 6,167,515 4.66% 8,089,150 3.59%
کل 132,352,279 100% 172,900,000 100% پاکستان

[ترمیم] حوالہ جات

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
آلات
دیگر زبانیں