خاندان غلاماں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
خاندان غلاماں
Mamluk Sultanate

 

 

 

1206–1290
سلطنت خاندان غلاماں
دارالحکومت دہلی
زبانیں فارسی (سرکاری)[1]
مذہب سنی اسلام
حکومت سلطنت
سلطان
 - 1206–1210 قطب الدین ایبک
 - 1287–1290 معز الدین کیقباد
تاریخ
 - قیام 1206
 - اختتام 1290
Warning: Value specified for "continent" does not comply

خاندان غلاماں 1206ء سے 1290ء تک ہندوستان میں سلطنت دہلی پر حکمران رہا۔ اس خاندان کا بانی قطب الدین ایبک تھا جو شہاب الدین غوری کی افواج کا جرنیل اور ہندوستان میں غوری سلطنت کے حصوں کا منتظم تھا۔

1206ء میں غوری کی شہادت کے بعد قطب الدین نے غوری سلطنت کے ہندوستانی حصوں پر اپنی حکومت کا اعلان کردیا۔ اس نے پہلے لاہور کو دارالحکومت قرار دیا جسے بعد ازاں دہلی منتقل کردیا گیا۔

قطب 1210ء میں انتقال کرگیا جس کے بعد ایک ترک غلام التتمش تخت پر بیٹھا۔ التتمش قطب الدین کا داماد تھا اور التتمش کے بعد آنے والے تقریبا تمام سلاطین اسی کی اولاد میں سے تھے جن میں اس کی بیٹی رضیہ سلطانہ بھی شامل تھی۔ سلطان ناصر الدین شاہ کی افواج کے سپہ سالار غیاث الدین بلبن نے ہندوستان کو منگولوں کے حملے سے بچانے کے لئے تاریخی کارنامے انجام دیئے اور بعد ازاں تخت حاصل کیا۔

خاندان غلاماں کی حکومت کا خاتمہ خلجی خاندان کے جلال الدین فیروز خلجی نے کیا جس نے محمد غوری کے دور میں بہار اور بنگال میں استحکام حاصل کیا تھا۔

سلاطین خاندان غلاماں[ترمیم]

سلطان کا نام دور حکومت

قطب الدین ایبک
1206 - 1210

آرام شاہ
1210 - 1211

شمس الدین التتمش
1211 - 1236

رکن الدین فیروز
1236

رضیه سلطانه
1236 - 1240

معز الدین بھرام
1240 - 1242

علاؤ الدین مسعود
1242 - 1246

ناصر الدین محمود
1246 - 1266

غیاث الدین بلبن
1266 - 1286

معز الدین کیقباد
1286 - 1290

کیومرث
1290
خلجی خاندان نے خاندان غلاماں کو ہٹا دیاـ


بیرونی روابط[ترمیم]

خاندان غلاماں

حوالہ جات[ترمیم]