معز الدین بہرام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

معز الدین بہرام قرون وسطیٰ میں ہندوستان کی سلطنت دہلی کا چھٹا سلطان تھا جو خاندان غلاماں سے تعلق رکھتا ہے۔ وہ شمس الدین التمش کا بیٹا اور رضیہ سلطانہ کا بھائی تھا۔ جب رضیہ بھٹنڈہ میں مقیم تھی تو بہرام نے اپنی بادشاہت کا اعلان کردیا۔ رضیہ نے اپنے شوہر اور بھٹنڈہ کے سردار التونیہ کے ساتھ مل کر تخت واپس لینے کی کوشش کی لیکن گرفتار ہوئی اور ماری گئی۔ بہرام اپنے دو سالہ دورِ اقتدار کے بعد 1242ء میں اپنی ہی فوجوں کے ہاتھوں مارا گیا۔ اس کے مارے جانے کے بعد رکن الدین فیروز کے بیٹے علاؤ الدین مسعود نے اقتدار سنبھالا۔