ناصر الدین محمود
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ناصر الدین فیروز شاہ المعروف ناصر الدین محمود (1246ء تا 1266) سلطنت دہلی کا آٹھواں سلطان رہا جس کا تعلق خاندان غلاماں سے تھا۔ وہ شمس الدین التمش کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا اور علاؤ الدین مسعود کی جگہ تخت پر بیٹھا۔ وہ انتہائی دیندار اور عبادت گذار حکمران تھا اور اپنی رحم دلی کے باعث مشہور تھا۔ اس کے دور میں معاملاتِ سلطنت اس کا نائب غیاث الدین بلبن سنبھالتا تھا۔ 1266ء میں اس کے انتقال اقتدار بھی غیاث الدین کو مل گیا کیونکہ محمود کے کوئی اولاد نہ تھی۔