خلجی خاندان
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دور حکومت : 1290ء تا 1320ء
ہندوستان کا ایک ترکی حکمران خاندان جس نے افغانی رسم و رواج اور فارسی زبان اپنا لیا ہوا تھا ۔ مملوک سلاطین دہلی کے بعد 1290ء سے 1320ء تک خلجی بادشاہ ہندوستان پر حکمران رہے۔ خلجی خاندان کی بنیاد جلال الدین خلجی نے رکھی۔اور اس کے بعد انکا بھتیجا علاؤ الدین خلجی تخت نشین ہوا۔ جس کے قبضہ میں بعد ازاں پورا ہندوستان آیا۔ علاؤ الدین خلجی کے بعد اس کے جانشین نااہل ثابت ہوئے اور بالآخر تغلقوں کے ہاتھوں خاندان خلجی کا خاتمہ ہوا۔ بعض مورخین کا خیال ہے کہ خلجی ترک تھے۔ لیکن خلجی دراصل ایک افغان قبیلے غلجئی سے تعلق رکھتے تھے۔ اور یہی غلجئی نام ہندوستان میں خلجی کی صورت اختیار کر گیا۔
سلاطین خلجی [ترمیم]
| لقب | نام | دور حکومت | |
|---|---|---|---|
جلال الدین فیروز خلجی |
ملک فیروز ابن ملک یغراش خلجی |
1290 - 1296 | |
علاؤ الدین خلجی |
علی گرشاسپ خلجی |
1296 - 1316 | |
شھاب الدین خلجی |
عمر خان خلجی |
1316 | |
قطب الدین مبارک شاہ |
مبارک خان خلجی |
1316 – 1320 | |
| تغلق خاندان نے خلجی خاندان کو ہٹا دیاـ | |||
| ویکیمیڈیا العام میں خلجی خاندان سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |