رگ وید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رگ وید

”رگ“ نظم کے اس بند کو کہتے ہیں جو کسی کی تعریف میں لکھا گیا ہو اور وید کے معنی علم کے ہیں۔ رگ وید اگنی دیوتا کی تعریف سے شروع ہوتا ہے۔ یہ ہندوؤں کے اہم ترین اور قدیم ترین تہذیبی افکار کا مجموعہ ہے اس میں مختلف مظاہر فطرت کی تعلیم بھی شامل ہے۔ بلکہ یہ کہنا زیادہ بہتر ہوگا کہ ہندوستانی تہذیب کی پوری عمارت ویدوں کی تعلیم پر قائم ہے اور ویدوں میں سب سے زیادہ اہمیت رگ وید کو حاصل ہے۔ اس لیے ہندومت کے بنیادی اصولوں کو معلوم کرنے کے لیے اس کا مطالعہ ضروری ہے۔ اندر، اگنی، ورن جیسے دیوتاؤں کی تعریف سے یہ وید بھرا ہوا ہے۔ رگ وید بہت سے مبہم سوالوں کے حل میں مدد دیتا ہے۔ اسی کو بنیاد بنا کر دی ہندو اسپیکس کے مصنف نے لکھا:

اگر انسان صحیح طور پر انسان بن جائے اور چار احکامات پر عمل کرے، ماں کی خدمت، باپ کی عزت، روحانی معلم کی اطاعت اور مہمان کی قدر و منزلت تو یقیناً خدا کو دیکھ سکتا“۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Rav, N. “The Hindu speaks” p. 27, Kasutri and sons Channa, India, 1999