کرشن
‘‘کرشن‘‘ : دیوناگری-कृष्ण :
ہندو مت میں کرشنا (Krishna) یا کرشن (Kṛṣṇa) وشنو کے آٹھویں اوتار گزرے ہیں۔ سنسکرت میں کرشن کے لفظی معنی سیاہ کے ہیں۔ گووند، گوپال، کرشن کنہیا، ہری اور جگن ناتھ ان کے مختلف القاب اور صفاتی نام ہیں۔ کرشن کو بھگتی کا معلم اعظم گردانا جاتا ہے۔ بھگوت گیتا کرشن کی تعلیمات کا خلاصہ ہے۔
[ترمیم] بھگوت گیتا
ہندو دھرم کی مقدس اور روحانی کتاب بھگوت گیتا یا گیتا ہے۔ اس کتاب میں 700 اشلوک ہیں۔ اس کتاب میں کرشن اور ارجن کے درمیان میں ہوئی گفتگو ہے۔ اس کتاب کے معلم کرشن ہیں۔
1966 میں قائم ہونیوالی سوامی پربھوپد کی روحانی جماعت انٹرنیشنل سوسائٹی فار کرشن کونشیئس کے پیروکاروں کے نزدیک کرشن اور انکی تعلیماتِ حب کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔ کرشن کا یوم ولادت جنم اشٹمی بڑے عقیدت سے ہر سال بھادوں کے مہینے میں منایا جاتا ہے۔
[ترمیم] بیرونی روابط
- http://www.krishna.com
- http://www.iskcon.com
- http://krishna.avatara.org
- http://www.krishnajanmashtami.com
- http://www.radhavallabh.com
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں اضافہ کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔