ٹ اردو حروفِ تہجی کا پانچواں حرف ہے۔ فارسی و عربی میں نہیں آتا۔ ہندی کا گیارہواں حرف ہے۔ اسے تائے ہندی یا تائے ثقیلہ بھی کہا جاتا ہے۔ حسابِ ابجد میں اس کے عدد ت کے برابر 400 شمار ہوتے ہیں۔