فرانس میں اردو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فرانس میں اردو تعلیم کی بنیاد شہرہ آفاق ماہرِ اردو گارچین دے تاسے (Garçin de Tassy) نے 1828 میں ڈالی۔ یہ وہ سال تھا جب فرانس کے انستیتو ناشیونل دے لانگ اے سیویلیزیشیوں اورینتال (Institut National des Langues et Civilisations Orientales) میں اس زبان کی پڑھائی شروع کی گئی تھی۔ تاحال اعلیٰ تعلیم کی سطح پر فرانس میں اردو پڑھانے کا وہ واحد ادارہ ہے۔

شعبہ جاتی تاریخ[ترمیم]

ابتدا میں انستیتو میں ایک الگ شاخ ہندوستانی اسٹڈیز قائم کی گئی تھی جہاں اردو پڑھائی جاتی تھی۔ تاہم اسی سے 1950ء کی دہائی میں ہندی الگ کردی گئی اور اردو کا بھی ایک الگ شعبہ قائم کیا گیا تھا۔

اردو اعلٰی تعلیم کے خواہش مند لوگ[ترمیم]

  • وہ نوخیز نسل جس کے آبا واجداد پاکستانی ہوں۔
  • شمالی افریقی نژاد لوگ جوعربی اور فرانسیسی سے بخوبی واقف ہیں مگرمذہبی اور ثقافتی وجوہات کی بنا پر اردو سیکھنا چاہتے ہیں۔
  • فرانسیسی لوگ جو پاکستان یا بھارت کی مسلم آبادیوں کے بیچ کام کرنا چاہتے ہوں۔

اردو اعلیٰ تعلیم کے کورس[ترمیم]

  • دو سالہ اردو سرٹیفیکیٹ پروگرام
  • تین سالہ ڈپلوما پروگرام
  • چار سالہ اعلیٰ ڈپلوما پروگرام

تدریسی عملہ[ترمیم]

ادارے کی ضروریات کی تکمیل کے لیے پاکستان سے دو ہمہ وقت اساتذہ جس میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ایک لیکچرر شامل ہیں، بھرتی کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ دو جزوقتی عملہ کے ارکان بھرتی کیے جاتے ہیں۔

اسکولی تعلیم[ترمیم]

پیرس اور اس کے اطراف واکناف کے علاقے میں کچھ پاکستانی نژاد لوگ تعلیمی مدارس قائم کرچکے ہیں جہاں اردو کی تعلیم دی جاتی ہے۔ تاہم چونکہ سرکاری طور پر منظورہ نصاب میں اردو شامل نہیں ہے، اس لیے یہ ایک زائد از نصاب مضمون ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]